Latest News

گجرات میں چھٹھ پوجا کے دوران المناک حادثہ، ۶۰ کی موت، موربی میں ۱۴۰ سال پرانا معلق برج ٹوٹ گیا۔مرنے والوں میں ۱۰ بچے بھی شامل، کئی لاپتہ، راحت رسانی کا کام جاری۔

گجرات میں چھٹھ پوجا کے دوران المناک حادثہ، ۶۹ کی موت، موربی میں ۱۴۰ سال پرانا معلق برج ٹوٹ گیا۔مرنے والوں میں ۲۵ بچے بھی شامل، کئی لاپتہ، راحت رسانی کا کام جاری۔
 احمد آباد:  گجرات کے موربی میں اتوار کی شام ۷ بجے چھٹھ پوجا کے دوران کیبل سسپنشن برج (معلق پل) ٹوٹنے سے تقریباً ۴۰۰ افراد مچھو ندی میں گر گئے، موربی کے سابق بی جے پی ایم ایل اے کانتی امرتیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حادثے میں اب تک ۶۹ لوگوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، ان میں دس سے زائد بچے بھی شامل ہیں، حالانکہ گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سانگھوی نے ساتھ لوگوں کی موت اور ۷۰ لوگوں کے اسپتال میں داخل ہونے کی اطلاع دی ہے۔ بتادیں کہ یہ پل گزشتہ چھ ماہ سے بند تھا ، حال ہی میں تقریباً دو کروڑ کی لاگت سے اس کی مرمت کا کام پورا کیاگیا تھا، دیوالی سے ایک دن قبل یعنی ۲۵ اکتوبر کو اسے عوام کےلیے کھول دیاگیا تھا۔ضلع انتظامیہ نے ہیلپ لائن نمبر (02822243300)جاری کیا ہے، برج پر ۱۰۰ لوگوں کا بوجھ سہنے کی صلاحیت تھی لیکن اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے اس پر پانچ سو افراد جمع تھے جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔ 

راحت رسانی کےلیے ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے حادثہ پر آپریشن کے لیے موجود ہے، اس کے علاوہ کچھ، اور راجکوٹ کے تیراکوں اور ۷ دمکل کی ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں، کنٹرول روم اور ہیلپ لائن نمبر جاری کردئیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ خود موربی کےلیے روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے مہلوکین کے ورثاء کو دو لاکھ اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل سے بات چیت کرکے ریسکیو آپریشن کی معلومات لی، وزیر اعلیٰ پٹیل نے کہاکہ راحت اور بچائو کا کام جاری ہے، زخمیوں کے فوری علاج کے انتظام کےاحکامات دئیے ہیں، میں اس ضمن میں ضلع انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہوں۔
ادھر حادثے پر کانگریس نے بی جے پی حکومت کو گھیرا ہے، کانگریس نے کہاکہ الیکشن کی جلد بازی میں بی جے پی نے پل کو لوگوں کے لیے جلدی کھول دیا۔ راہل گاندھی نے حادثے پر ٹوئٹ کرکے افسوس کا اظہار کیا ہے او رلکھا کہ ایسے مشکل وقت میں میں سبھی متاثرین سے تعزیریت کرتا ہوں، انہوں نے کانگریسی کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی ہر ممکن مدد اور لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے میں کوشش کریں۔ اس کے علاوہ دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجری وال نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ موربی کا یہ پل ۱۴۰ سال سے بھی زیادہ قدیم ہے، اور اس کی لمبائی تقریباً ۷۶۵ فٹ ہے، یہ برج گجرات کے موربی ہی نہیں بلکہ پورے ملک کےلیے تاریخی یادگار ہے، اس برج کا افتتاح ۲۰ فروری ۱۸۷۹ کو ممبئی کے گورنر رچرڈ ٹیمپل نے کیا تھا یہ اس وقت ساڑھے تین لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہوا تھا اس وقت برج کو بنانے کےلیے انگلینڈ سے سامان منگوائے گئے تھے۔ اس کے بعد اس پل کی کئی بار مرمت کی گئی حال ہی میں دیوالی سے پہلے دو کروڑ روپئے کی لاگت سے اسے مرمت کیاگیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر