Latest News

یوپی کے غیر امداد یافتہ مدارس کے سروے کی تاریخ میں توسیع۔

یوپی کے غیر امداد یافتہ مدارس کے سروے کی تاریخ میں توسیع۔
لکھنو: اتر پردیش اقلیتی فلاح حج اوقاف کے کابینی وزیر دھرم پال سنگھ نے ریاست میں غیر منظور شدہ مدرسوں کی سروے کی تاریخ میں توسیع کی ہے۔ ریاستی کابینی وزیر نے 20 اکتوبر تک سروے کی تاریخ میں توسیع کی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سروے اور اس کی توسیع کا مقصد اقلیتی سماج کو ترقی مہیا کرانا اور نئے زمانے کے دھارے میں شامل کرنا ہے۔ اوقاف کے وزیر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ذریعے سروے کے اعداد و شمار 15 نومبر تک حکومتی انتظامیہ کو مہیا کرائی جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ متعینہ مدت میں ہی سروے کی تمام کارروائیاں مکمل کیے جائیں۔ اب تک 6436 غیر امداد یافتہ مدارس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 5170 مدرسوں کے سروے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کے طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم دینا ریاستی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے یہ حکم ودھان بھون میں واقع اپنے دفتر میں اقلیتی فلاح محکمہ کے افسران کو مدارس کے سروے سے متعلق جائزہ میٹنگ میں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے سروے کا کام وسیع پیمانے پر جاری ہے۔ اس کی حساسیت کے پیش نظر سروے ٹیم کے ذریعے حاصل معلومات کی بنیاد پر تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے حکم دیا ہے کہ 3 سینیئر افسران کی کمیٹی بنا کر مدرسوں کے سروے پر زون سطح پر روزانہ جائزہ میٹنگ کی جائے تاکہ سروے کو تیزی مل سکے۔ کمیٹی میں اقلیتی فلاح کے خصوصی سیکریٹری، اقلیتی فلاح کے ڈائریکٹر اور مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار ہوں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر