Latest News

ہندوستان کی معاشی حالت بدسے بدترہوسکتی ہے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اپنی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا۔

ہندوستان کی معاشی حالت بدسے بدترہوسکتی ہے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اپنی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا۔
نئی دہلی: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے آج پوری دنیا کی معاشی صورتحال کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے ہندوستان کی معاشی ترقی کے امکانات کو 6.8فیصد تک گھٹا دیا ہے۔ جولائی میں یہ 7.4فیصد تھا۔ خارجی وجوہات اور دوسری سہ ماہی میں اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے تنظیم نے کہاکہ ہندوستان کی معاشی حالات بدسے بدتر ہوسکتی ہے۔ آئی اے ایم ایف نے کہاکہ بین الاقوامی معیشت کو افراط زر، روس یوکرین جنگ، اور کووڈ بحران سمیت کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ توانائی اور اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں اضافہ طویل وقت تک قائم رہ سکتا ہے۔ تنظیم نے تمام تر منفی اثرات کے باوجود ہندوستان کی شرح نمو کو ۲۰۲۲ اور ۲۳ کےلیے 6.1رکھا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر