Latest News

بقائے باہمی کے لئے جمعيۃ علماء ہند پورے ملک میں’سدبھاﺅنا سنسد‘ منعقد کررہی ہے، جمعیۃ علماء مظفرنگر کے زیراہتمام منعقد میٹنگ میں مولانا حکیم الدین قاسمی کا اظہار خیال

بقائے باہمی کے لئے جمعيۃ علماء ہند پورے ملک میں’سدبھاﺅنا سنسد‘ منعقد کررہی ہے، جمعیۃ علماء مظفرنگر کے زیراہتمام منعقد میٹنگ میں مولانا حکیم الدین قاسمی کا اظہار خیال۔
مظفر نگر: سمیر چودھری۔
جمعیة علماءہند ”سدبھاﺅنا سنسد “ کی مناسبت سے جمعیة علماءضلع مظفرنگر کی میٹنگ مسجد عمر خاں کھالہ پار میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت ضلع صدر مفتی بن یامین نے کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی جمعیة علماءہند کے قومی جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پورے ملک میں جمعیة علماءہند نے ایک ہزار سدبھاﺅنا سنسد کرنے کا جو عہد کیا ہے اس کے تحت پورے ملک میں سدبھاﺅنا کے پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اسی سلسلہ میں 29اکتوبر کو دہلی اور دیگر شہروں میں سدبھاﺅنا سمیلن منعقد کئے جائیں گے جو ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو باقی رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیة علماءہند نے ملک کو آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ملک کوآزاد کرانے کے بعد سے برابر ملک کی ترقی ، خوشحالی اور آپسی پیار ومحبت کو قائم کرنے کے لئے میدان عمل ہے۔ ملک کے عوام میں آپسی پیار ومحبت اور بھائی چارہ قائم رکھنا ہی ہمارا مقصد ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس ملک کو آپسی پیار ومحبت سے ہی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ۔ جمعیة علماءاترپردیش کے سکریٹری قاری ذاکر حسین نے کہا کہ نومبر ماہ میں جمعیة علماءہند قومی کانفرنس کرنے جارہی ہے ، اس کا انعقاد دہلی میں ہوگا۔ آج کی میٹنگ میں اس کی تیاریوں پر بھی غور وخوض کیاگیا ، انہوںنے بتایاکہ ضلع مظفرنگر سے اس کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے 200بسیں جائیں گی۔ انہو ںنے نوجوانو ںکو تعلیمی سطح کو بڑھاوا دینے کے لئے دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم ضروری ہے، ساتھ ہی انہوںنے نوجوانو ںکو نشہ کی بری عادت سے بچنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو نشہ کی عادت چھڑوانا ہوگا اور انہیں روزگار سے جوڑنا وقت کی ضرورت ہے۔ جمعیة علماءہند اس پر برابر کام کررہی ہے اور علماءکو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر مولانااحمد عبداللہ، مولانا معاذ حسن، مولانا عاقل، مولانا اقبال، مولانا جمیل احمد، مولانا ارشد ، مولانا حامد، حافظ گلشیر، مفتی اقبال، ڈاکٹر جمال الدین، حافظ فرقان، قاری صادق، قاری عبدالماجد، حافظ اکرام، قاری عادل، حاجی وسیم عالم، مولانا گلزار، مولانا اسجد، مفتی عبدالصمد، قاری نوشاد، مولانا اسرار، مفتی فاضل، مولاناکلیم، مولانا حسین، قاری جعفر،مہتاب، مولانا مبشر، حاجی شاداب، ماشاءاللہ ایڈوکیٹ ، حاجی گلزار، مولانا زاہد، موسیٰ قاسمی وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر