Latest News

مسلم فنڈ دیوبند کے اسسٹنٹ منیجر سید آصف حسین کی والدہ کاانتقال، مولانا سید ارشد مدنی نے ادا کرائی نماز جنازہ۔

مسلم فنڈ دیوبند کے اسسٹنٹ منیجر سید آصف حسین کی والدہ کاانتقال، مولانا سید ارشد مدنی نے ادا کرائی نماز جنازہ۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
دارالعلوم دیوبند کے سابق پیشکار مرحو سید طاھر حسین کی اہلیہ اور مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے نائب منیجر سید آصف حسین کی والدہ محترمہ کا گذشتہ شب علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ان کے انتقال کی خبر سے عزیز واقارب اور خاندان کے افراد کے علاوہ دارالعلوم کے ذمہ داران،مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے ذمہ داران وکارکنان نیز شہر کی معزز شخصیات نے محلہ قلعہ پر واقع ان کی رہائش گاہ پہنچ کر تعزیت کا اظہار کیا ۔مرحومہ ایک مثالی خاتون تھیں،صوم و صلوٰة کی پابند نہایت خوش اخلاق، ملنساراور ہمدرد وغمگسار اور دیندار شخصیت کی مالک تھیں۔
سید آصف حسین کی والدہ کی وفات پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی اور دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین و جمعیة علماءہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔صدر جمعیة علماءہند مولانا سید محمود مدنی ،مولانا سید اسجد مدنی،مولانا ازھد مدنی اور مولانا محمد مدنی نے بھی خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ۔مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی نے سید آصف حسین اور ان کے تمام اہل خانہ سے اس سانحہ وفات پر اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی ۔مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے سکریٹری محمد انس صدیقی نے سید آصف حسین کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کیا ۔مرحومہ کے انتقال پر مسلم فنڈ ٹرسٹ کے ذیلی اداروں مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ ،پبلک گرلز انٹر کالج،مدنی آئی اسپتال،مو ¿ٹر ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹر ،برانچ ناگل اور مسلم کمرشیل انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ داران وکارکنان نے اس انتقال پرملال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کیا ۔ نماز جنازہ ہفتہ کی صبح 11بجے دارالعلوم دیوبند کے احاطہ مولسری میں قائد جمعیت حضرت مولانا سید ارشد مدنی نے ادا کرائی۔ بعد ازاں سیکڑوں سوگوارو ں کی موجودگی میں قبرستان قاسمی میں تدفین عمل میں آئی۔نماز جنازہ میں سابق چیئرمین انعام قریشی،جاوید عثمانی، فہیم علوی، ساجد حسن، مولانا ندیم الواجدی، محمد رفیع صدیقی، اشتیاق احمد, مسعود خاں رانا،قاضی فرحان،وسیم صدیقی،عظیم احمد عثمانی، محمد اسامہ ،سلیم احمد عثمانی، تحسین خاں ایڈوکیٹ، عدیل صدیقی، فیضی صدیقی، قاضی دانش، میونسپل ممبر امجد الہی، شاہد علی اشو، قاری عاصم، مولوی اسجد قاسمی، ڈاکٹر شبلی اقبال، فہیم اختر صدیقی، رضوان سلمانی، عارف عثمانی، سمیر چودھری، وغیرہ سمیت کثیرتعدادمیں شہر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر