Latest News

دارالعلوم دیوبند کے احاطہ میں مزدوروں نے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑا، پٹائی کر پولیس کو سونپا۔

دارالعلوم دیوبند کے احاطہ میں مزدوروں نے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑا، پٹائی کر پولیس کو سونپا۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
دارالعلوم دیوبند کے تعمیری کام میں لگے مزدوروں کا سامان چوری کرتے ہوئے ایک نوجوان کو مزدوروں نے موقع سے رنگے ہاتھ پکڑلیا اورپٹائی کرکے پولیس کو سونپ دیا۔ پولیس نے مزدور کی تحریر پر مقدمہ قائم کرکے ملزم کے پاس سے چوری کا سامان برآمد کراسے جیل بھیج دیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بہار کے دربھنگہ کے رہنے والے جوگیندر اپنے دیگر مزدور ساتھیوں کے ساتھ دارالعلوم دیوبند کی لائبریری کے نزدیک ادارہ کے احاطہ میں بنے عارضی کمروں میں رہتے ہیں اور دارالعلوم میں تعمیری کام کرتے ہیں، بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دیر شام ایک نوجوان تالہ توڑ کر ان کے کمرے میں گھس گیا اوروہاں رکھا گیس سلینڈر ،چولہا اور سریا وغیرہ چوری کرلیا۔ موقع پر پہنچے مزدوروں نے چور کو رنگے ہاتھ پکڑلیا اور اس کی پٹائی کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی ۔ موقع پر پہنچے ذمہ داران نے اس واقعہ کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی ، اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے چورکو حراست میں لے لیا اور کوتوالی لے آئی ۔ جوگیندر ولد پرشادی کی تحریر پر ملزم کے خلاف مقدمہ قائم کرکے سامان برآمد کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا۔ اس سلسلہ میں تھانہ انچارج پیوش دیکشت نے بتایا کہ بڑ ضیاءالحق کا رہنے والا ملزم توحید کو گرفتار کیا گیا ہے ، اس سے چوری کا سامان تین لوہے کے سرییے اور گیس کا چولہا، گیس سلینڈر، تین ہزارروپے نقد برآمد کئے گئے ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ قائم کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر