Latest News

دیوبند میں ایک ہفتہ سے جاری کسانوں کادھرنا افسران نے کرایا ختم، جملہ مطالبات کو ماننے کی یقینی دہانی کے بعد کسان دھرنے سے اٹھے۔

دیوبند میں ایک ہفتہ سے جاری کسانوں کادھرنا افسران نے کرایا ختم، جملہ مطالبات کو ماننے کی یقینی دہانی کے بعد کسان دھرنے سے اٹھے۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
مختلف مطالبات کو لیکر گذشتہ ایک ہفتہ سے ایکس ای این کے دفتر پر دھرنادئیے بیٹھے بھارتیہ کسان یونین تومر کے کارکنان سے ملاقات کے لئے افسران دھرنا گاہ پہنچے اور انہوں نے دھرنا دینے والے کسانوں سے بات چیت کے دوران مطالبات پورے کئے جانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے دھرنے کو ختم کرایا۔اس موقع پر کسانوں نے اپنے مطالبات سے متعلق ایک میمورنڈم افسران کو سونپا اور ان کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کرنے اعلان کیا ۔تفصیل کے مطابق سانپلہ روڑ پر واقع بجلی گھر پر گذشتہ 8دنوں سے بھارتیہ کسان یونین تومر کے عہدیداران اور کارکنان اپنے مختلف مطالبات کو پورا کرانے کے لئے ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے ۔کسانوں کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہونگے اور بجلی چوری کے جھوٹے مقدمات ختم نہیں کئے جائیں گے اس وقت تک وہ اپنا دھرنا جاری رکھیں گے۔ دھرنا کے دوران بدھ کے روز تنظیم کے کمشنری کے صدر چودھری وریندر سنگھ کی طبیعت بھی بگڑ گئی تھی لیکن اس کے باوجود کسان دھرنے پر بیٹھے رہے ۔جمعرات کے روز دیوبند کے ایس ڈی ایم سنجیوکمار ،سی او رام کرن سنگھ اور بجلی محکمہ کے ایکس ای این دھرنا گاہ پہنچے اور کسانوں کی شکایات کو سنا ۔بعد ازاں انہیں سمجھاتے بجھاتے ہوئے ہڑتال کو ختم کرنے کی اپیل کی لیکن کسان اس بات پر بہ ضد رہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے اس وقت تک ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی ۔افسران نے بات چیت کے دوران کسانوں کے مطالبات پورے کئے جانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد کسانوں نے اپنے مطالبات پر مبنی ایک میمورنڈم وہاں موجود افسران کو دیکر اور ان کی یقین دہانی پر یقین کرتے ہوئے دھرنا ختم کردیا ۔ایس ڈی ایم سنجیو کمار نے بتایاکہ کسانوں کے جملہ مطالبات کو ہفتہ میں حل کرنے کی محکمہ بجلی کو ہدایت دی گئی ہے۔اس موقع پر تنظیم کے صوبائی صدر چودھری سدھیش پال سنگھ، کمشنری سطح کے صدر چودھری وریندر سنگھ، ناگل بلاک کے صدر چودھری جتیندر سنگھ، سشیل کمار، وپن کمار، رنویر سنگھ، مصطفی، محمد کلیم، سنیل کمار اور امنگ کمار وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر