Latest News

مسلم تیاگی فورم کی جانب سے ہونہار طلبہ و طالبات کے لئے اعزازی پروگرام منعقد، اچھی زندگی گزارنے کے لئے تعلیم کی اشد ضرورت ہے: جسٹس محمدطاہر۔

مسلم تیاگی فورم کی جانب سے ہونہار طلبہ و طالبات کے لئے اعزازی پروگرام منعقد، اچھی زندگی گزارنے کے لئے تعلیم کی اشد ضرورت ہے: جسٹس محمدطاہر۔
مظفرنگر: سمیر چودھری۔  
ضلع مظفر نگر کے قصبہ چرتھا وال میں مسلم تیاگی فورم کے زیراہتمام ”میرٹ ایوارڈ تقریب” کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسلم تیاگی برادری کے ہونہار طلباءو طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ برادری کے ڈاکٹر، انجینئر، وکلائ، اساتذہ اور علمائے کرام کا بھی ٹرافی اور شال دے کر اعزاز کیا گیا۔ اس عظیم الشان تقریب میں مسلم تیاگی برادری کے ہونہار طلباءو طالبات جنہوں نے سیشن ۲۲۰۲ءمیں ہائی سکول اور انٹرمیڈیٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ان کی ٹرافی اور توصیفی اسناد دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔ 
شہزاد تیاگی اور کلیم تیاگی نے کہا کہ مسلم تیاگی برادری تعلیمی میدان میں پسماندہ ہے ،اس لیے مسلم تیاگی فورم کے بینر تلے ہم سب نے مل کر تعلیم کی مشعل روشن کرنے کا عزم کیا ہے اور موجودہ اور آنے والی نسلوں کے مستقبل سنوارنے میں مدد فراہم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ جس کے نتیجے میں آج مسلم تیاگی برادری کے سینکڑوں فرزندان اعزاز سے سرفراز ہوئے ہیں۔
 ہائی کورٹ کے رٹائرڈجج جسٹس محمد طاہر تیاگی (جوڈیشل ممبر، آرمڈ فورسز ٹریبونل، چندی گڑھ) نے اس تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں کہا کہ مظفر نگر کے اندر ہماری کمیونٹی کے ان نوجوانوں نے بچوں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے جو قدم اٹھایا ہے وہ انتہائی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے اس لیے ہمیں اپنے بچوں کی تعلیم کا خیال رکھنا چاہیے۔ آئیے عہد کریں کہ روٹی نہ ملے تو بھی اپنے بچوں کی تعلیم کا بندوبست ضرور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں اور خاص طور پڑھے لکھے سمجھ دا اور سرمایہ دار لوگوں فورم سے جوڑنے کی اشد ضرورت ہے۔ جو اس فورم کو دل و جان سے آگے لے کر نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے میں اپنا بھرپور تعاون کریں گے۔ جج صاحب نے اپنے ہاتھوں سے بچوں کو ٹرافی دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔
 مہمانِ اعزازی مولانا انیس الرحمن نے کہاکہ تعلیم مسلمانوں کے لئے بےحد ضروری ہے لیکن ہمیں سب سے اپنے بچوں کی دینی تربیت کرنی ہوگی۔ ہماری اوپر دہری ذمہ داری ہے، اسے نبھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ اس برادری کے بچوں کا ایسا پروگرام منعقد ہوا اس کے لئے منتظمین مبارک باد کے مستحق ہیں۔
 مہمانِ مکرم لیفٹننٹ کرنل ڈاکٹر شکیل احمد نے بچوں کی کیرئیر کاو¿نسلنگ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو اپنا ہدف طے کرکے سخت محنت کرنی ہوگی، اس کے لئے انہیں جہاں جہاں دقتیں اور پریشانیاں محسوس ہوگی اس کے لئے مسلم تیاگی فورم آپ کے لئے تیار رہے گی۔ انہوں جگہ جگہ پر کیریرکاو¿نسلنگ کیمپ لگانے اور کوچنگ سنٹر کھولنے کی بات کہی۔
 اس موقع پر 10 ٹاپر ہائی اسکول اور 10 ٹاپر انٹرمیڈیٹ کے علاوہ ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے تقریباً 250 ہونہار طلباءکو ٹرافیاں اور توصیفی اسناد دی گئیں۔ اس کے علاوہ NEET، JEE، ڈاکٹروں، وکیلوں، اساتذہ، انجینئروں وغیرہ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔پروگرام کی صدارت ماسٹر ذاکر صاحب نے کی اور مشترکہ طور پر کلیم تیاگی اور بابر ایڈوکیٹ نے نظامت کی۔ پروگرام کا آغاز مولانا احسن محسن کی تلاوت قرآن پاک اور نعت پاک سے ہوا۔
 اس پروگرام میں مسلم تیاگی برادری کے کئی اضلاع کے معززین اور قصبہ چرتھاول کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔توصیف تیاگی ٹھیکیدار، سلیم تیاگی، شہزاد تیاگی، کلیم تیاگی، اسرار تیاگی، آباد تیاگی، مصروف علی، کلیم اللہ تیاگی، محمد سلیم، شاہ نظر ر پردھان، ذاکر پردھان، توحید تیاگی، بابرتیاگی ایڈوکیٹ صادق، ندیم، عتیق الرحمن، عیسیٰ پردھان، ماسٹر اسلام الدین، اکرام تیاگی، شرافت دیوان جی، کامل نیتا جی، تعظیم تیاگی، دلشادتیاگی، امید علی، مرسلین جدودا، انیس آڑھتی، قاری تعظیم، ماسٹر جاوید، آس محمد، ڈاکٹر اعظم، ڈاکٹر مجاہد، انجینئر سلمان، عشرت تیاگی، ماسٹر عیسیٰ، اکمل، ڈاکٹر فرقان، خادم حسین،کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر