Latest News

اومیکرون کی ایک نئی ذیلی شکل ملک کے لئے نیا خطرہ۔

اومیکرون کی ایک نئی ذیلی شکل ملک کے لئے نیا خطرہ۔
نئی دہلی: کووِڈ کے تازہ کیسس گھٹتے جارہے ہیں تاہم اومیکرون کی ایک نئی ذیلی شکل ملک کے لئے نیا خطرہ بن کر ابھری ہے۔بعض اطلاعات کے بموجب اومیکرون کے نئے سب ویرینٹ BF.7 کا گجرات بائیوٹکنالوجی ریسرچ سنٹر نے پتہ چلایا ہے۔چین کے منگولیا علاقہ سے ابھرنے کے بعد اومیکرون سب ویرینٹس BA.5.1.7 اور BF.7 دوسرے حصوں میں پہنچ رہے ہیں اور نیا خطرہ بن رہے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ چین میں کووِڈ 19 کیسس کے حالیہ اضافہ میں اومیکرون ویرینٹس BF.7 اور BA.5.1.7 کا ہاتھ ہے۔ ماہرین نے آنے والے تہواروں کے سیزن کے مدنظر احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔اسی دوران ملک میں کووِڈ ایکٹیو کیسس کی تعداد 26 ہزار 845 ہے جو ملک کے جملہ پازیٹیو کیسس کا 0.06 فیصد بنتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووِڈ کے 2060 نئے معاملوں کا پتہ چلا۔ مرکزی وزارت ِ صحت نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر