Latest News

چندر چوڑ ۵۰ چیف جسٹس آف انڈیا، ۹؍ نومبر کو حلف برداری۔

چندر چوڑ ۵۰ چیف جسٹس آف انڈیا، ۹؍ نومبر کو حلف برداری۔
نئی دہلی: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے جسٹس دھنجے یشونت چندر چوڑ کو ہندوستان کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا ہے، جسٹس چندر چوڑ ۹؍ نومبر کو عہدہ کا حلف لیں گے۔ وہ ملک کے ۵۰ ویں چیف جسٹس ہوں گے۔ ان کے عہدے کی میعاد ۱۰ نومبر ۲۰۲۴ تک ہوگی وہ جسٹس یو یو للت کی جگہ لگیں گے جو ۸ نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہورہے ہیں، ان کے والد وائی چندرچوڑ بھی ملک کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں ووائی وی چندر چوڑ ملک کے سب سے طویل مدت تک ۱۹۷۸ سے ۱۹۸۵ تک چیف جسٹس رہنے کا ریکارڈ بھی درج ہے۔ مئی ۲۰۱۶ میں جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ سپریم کورٹ میں جج بنائے گئے تھے۔ ۱۱ نومبر ۱۹۵۹ کو ان کی پیدائش ہوئی تھی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر