Latest News

گجرات اسمبلی الیکشن میں اویسی نے پانچ امیدواروں کا اعلان کردیا۔

گجرات اسمبلی الیکشن میں اویسی نے پانچ امیدواروں کا اعلان کردیا۔
احمد آباد: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے اتوار کے روز گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جس کے بعد اسدالدین اویسی کی زیر قیادت پارٹی کی جانب سے اب تک ریاست گجرات کے مجوزہ اسمبلی انتخابات کے لئے پانچ امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوگیا ہے۔احمد آباد میں باپو نگر سے شہنواز خان پٹھان اور سورت کے لمبایت سے عبدالبشیر شیخ کے نامو ں کااویسی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے کیاہے۔ اویسی نے مزیدٹوئٹ کیاکہ اے ائی ایم ائی ایم گجرات کے لوگوں کو ایک مضبوط آزاد سیاسی آواز فراہم کریگی۔مذکورہ پارٹی نے ریاستی‘ کانگریس کے سابق رکن اسمبلی صدرصابر کابلی والا‘ کو احمد آباد میں جمال پور کھیڈیا سے اپنا امیدوار بنایاہے اور اس کا دلت چہرہ ہوں گے کوشک پرمار جسکو دانی لیمدا(ایس سی) سیٹ سے امیدوار ہیں‘ اور سورت ایسٹ سے وسیم قریشی پارٹی کے امیدوار ہیں۔سال2012میں کابی والا نے جمال پور کھیڈیاسے کانگریس کا ٹکٹ نہیں ملنے پر آزاد امیدوار کے طور مقابلہ کیاتھا جہاں پر مسلمانوں کی آبادی 60فیصد ہے‘ جبکہ کانگریس نے سمیر خان پٹھان کو ٹکٹ دیاتھا۔ ووٹوں کی تقسیم نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار بھوشن بھٹ کی جیت کو یقینی بنایا تھا۔سال2017میں کابلی والا نے کانگریس امیدوار عمران کھیڈوالا کے حق میں دستبرداری اختیار کرلی تھی جس کے بعد کانگریس کو وہاں سے جیت حاصل ہوئی تھی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر