Latest News

کرناٹک کی ملالی مسجد پرعدالت کا فیصلہ ۹نومبر تک محفوظ۔

کرناٹک کی ملالی مسجد پرعدالت کا فیصلہ ۹نومبر تک محفوظ۔
بنگلورو: کرناٹک کی ایک عدالت نے ملالی مسجد تنازع پر اپنا حکم 9 نومبر کیلیے محفوظ کرلیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی آئ اے این ایس کے مطابق منگلورو میں تیسری ایڈیشنل سول کورٹ نے حکم محفوظ کرنے کے بعد مسجد کے احاطے کی موجودہ حیثیت کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔ہندوتوا تنظیموں نے وارانسی کی گیانواپی مسجد کی طرز پر مسجد کا سروے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے عرضی داخل کی ہے۔اس کو چیلنج کرتے ہوئے مسجد کی انتظامیہ اور مسلم تنظیموں نے دلیل دی ہے کہ عدالت کے پاس اس معاملے کو دیکھنے کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔عدالت پیر کو اس سلسلے میں فیصلہ سنانے والی تھیعرضی گزاروں میں سے ایک وشو ہندو پریشد نے کورٹ کمشنر کی تقرری اور ملالی مسجد میں سروے کرانے کا مطالبہ کیا۔مسجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وی ایچ پی کی عرضی کو خارج کیا جانا چاہیے۔عدالت نے دلائل اور جوابی دلائل ریکارڈ کر لیے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر