Latest News

الہ آباد میں دو مسلم نوجوانوں کی لنچنگ، چوری کے شبہ میں بھیڑ کے ہاتھوں پٹائی، ایک جاں بحق۔

الہ آباد میں دو مسلم نوجوانوں کی لنچنگ، چوری کے شبہ میں بھیڑ کے ہاتھوں پٹائی، ایک جاں بحق۔
الہ آباد: الہ آباد (پریاگ راج) کے خلد آباد میں دو مسلم نوجوانوں پر چوری کا الزام لگا کر بھیڑ کے ہاتھوں اتنا مارا گیا کہ ان میں سے ایک ظہیر خان کی موت ہوگئی وہیں دوسرا منا عرف یوسف خان سنگین حالت میں اسپتال میں داخل ہے۔ پولس نے معاملہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمین کی تلاش میں سرگرم ہوگئی ہے۔ پریاگ راج پولس کے مطابق تھانہ خلد آباد کے بابا مارکیٹ گلی بینی گنج میں دو شخص کے زخمی ہونے کی حالت میں اطلاع موصول ہوئی، پولس نے فوری طور پر وہاں جاکر انہیں ایس آر این اسپتال میں داخل کرایاجہاں ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قرار دیا تو دوسرے کا علاج جاری ہے۔ مہلوک کی شناخت گپو خان ولد منا خان رہائشی اکبر پور تھانہ کریلی پریاگ راج اور زخمی کی شناخت منا ولد مشتاق خاں رہائشی اکبر پور تھانہ کریلی کے طور پر کی گئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے ۔ پولس نے اپنے بیان میںکہاکہ ۱۰ اکتوبر ۲۰۲۲ کی شب کچھ نامعلوم لوگوں کے ذریعہ ان دونوں کی مبینہ طو رپر چوری کے ارادے سے بابا مارکیٹ گلی بینی گنج میں گھومتے وقت پکڑ کر ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی، پولس ٹیم نے اپنی تحقیقات کے بعد دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ جس میں جگدیش پرساد شکلا، ستیندر شکلا شامل ہے۔ ان دونوں نے پوچھ تاچھ میں اپناجرم قبول کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گودام میں جہاں گائے رہتی ہے وہاں بجلی کے تار اور دیگر آلات بھی رکھے گئے تھے جو کئی دنوں سے چوری ہورہےتھے۔ جہاں سی سی ٹی وی کیمرہ لگایا گیا تھا، واقعے کی شب چوری کی کوشش کرتے ہوئے دونوں پکڑ لیے گئے اور غصے میں مارپیٹ کرکے انہیں چھوڑ دیاگیا تھا بعد میں معلوم ہوا کہ اس میں سے ایک کی موت ہوگئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر