Latest News

درگاہ کلیر شریف میں نعتیہ مشاعرہ کاانعقاد، ملک و بیرون ملک کے شعراءنے پیش کیا کلام، مہمانوں کواعزازات سے نوازا گیا۔

درگاہ کلیر شریف میں نعتیہ مشاعرہ کاانعقاد، ملک و بیرون ملک کے شعراءنے پیش کیا کلام، مہمانوں کواعزازات سے نوازا گیا۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
  حضرت مخدوم صابر پاک کے 754 ویں عرس کے موقع پر آل انڈیا سوفی سنت پریشد اور اتراکھنڈ سماّن سمیتی کی طرف سے عالمی نعتیہ مشاعرہ صابری ہال میں اجمیر شریف درگاہ کے گدی نشین اور اجمیر انجمن خدام خواجہ کے صدر پیر غلام کبریا چشتی کی صدارت میں ہوا،جس میں ملک اور بیرون ملک کے شعرا نے قومی یکجہتی”امن و محبت“آپ سی ہمدردی اور حضرت صابر پاک کی شان میں منقبت اور حضرت محمد کی شان میں نعت کا نذرانہ پیش کیا۔مشاعرے میں پاکستان لاہور کی درگاہ کے خادم محمد شفیع صابری،پاکستانی زائرین کے گروپ لیڈر ریاض احمد صابری اور لاہور کے اشعار یار اقرار عثمانی صابری کو ہند و پاک یکجہتی اعزاز پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان ذی وقار اجمیر کے گدی نشین پیر نذر حسین چشتی نے مہمانوں اور شعراءکی دستار بندی کی۔ مشاعرے کے آرگنائزر اور مشہور عالمی شہرت یافتہ شاعر افضل منگلوری نے کہا کہ صابر پاک کا عرس صرف مسلمانوں کا عرس نہیں ہے بلکہ اس میں ہندو سکھ اور عیسائی بھی کثیر تعداد میں شامل ہو کر اپنی عقیدت پیش کرتے ہیں۔شاعر جگر دیوبندی اور علیم واجد کی مشترکہ نظامت میں دیر رات تک سامعین نے مشاعرے کا لطف لیا۔اس موقع پر تنظیم کی جانب سے میلے میں بہترین خدمت اور پولیس انتظام کے لئے خود والی پیران کلیر کے منوہر بھنڈاری کو اعزاز سے نوازا گیا۔شاعر ڈاکٹر وسیم راجو پوری اور دور درشن اردو کے اینکر طارق عثمانی کو خاص طور پر صابری میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا۔مشاعرے میں مہمان خصوصی کے طور پر پنجاب بورڈ کے سابق ممبر عثمان قریشی،ڈاکٹر سنگیتا وفا،منگلور کے ایم ایل اے کے نمائندے کے طور پر عبدالرحمن انصاری مونٹی،ایم ایل اے حاجی شہزاد کے نمائندے ستار عظیم،سید عثمان نسیم پور قاضی،راو آفاق خان،اقرار عثمانی،طارق انور،شاہ وقار چشتی،شوکت سلیمانی، عاقب جاوید وغیرہ نے حصہ لیا۔گنگوہ شریف درگاہ قطب عالم کے نائب سجادہ نشین شاہ مخدوم میاں قدوسی صابری نے تمام مہمانوں کو تبرک پیش کیا،پروفیسر افضل منگلوری نے شکریہ کی رسم ادا کی ۔ پاکستان لاہور سے آئے شاعر صوفی اقرار عثمانی نے بھی اپنے کلام سے نوازا۔ علاوہ ازیں علیم واجد ،قیوم بسمل،ڈاکٹر وسیم راجوپوری،عالم مسرور روشن،جگر دیوبندی،خواجہ طارق عثمانی، شباہت سہارنپوری، راشد رامپوری، سید ثقلین حیدر،سید نفیس الحسن خیال مرادآبادی ،مفتی شمیم صابری،شاداب گل وغیرہ نے اپناکلام پیش کیا۔ مشاعرے میں نواب فرحت صدیقی،انیس قصار،انیس گوڑ ،راو انعام صابری،مہتاب صابری،اکرم صابری،سرور صدیقی،منیجر شفیق صابری، انتخاب عالم، سلیم احمد، را و سکندر، پنڈت انیل شرما، سلمان فریدی، ایشور لال شاستری، اسرار علوی، ہارون علی ،عمران دیش بھکت، ناظم لنگر، شارق علی،جاوید سلیمانی، وکاس وشسٹ،منور علی،الیاس صابری وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر