Latest News

علماء نے دعاؤں کے ساتھ کیا "دیوبند اسلامک اسٹور آن لائن" کا افتتاح، اسلامی اصولوں کے مطابق تجارت کرنے کی نصیحت۔

علماء نے دعاؤں کے ساتھ کیا "دیوبند اسلامک اسٹور آن لائن" کا افتتاح، اسلامی اصولوں کے مطابق تجارت کرنے کی نصیحت۔
دیوبند: "دیوبند اسلامک اسٹور آن لائن" کا افتتاح دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی اور نائب مہتمم مفتی راشد اعظمی نے دعاء کے ساتھ کیا۔

بعد نماز عصر دار العلوم چوک پر واقع دیوان گیٹ کے سامنے "دیوبند اسلامک اسٹور آن لائن" کے افتتاح کے موقع پر منعقد مجلس میں علمائے کرام نے اسلامی اصولوں کے مطابق تجارت کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر نائب مہتمم مفتی راشد اعظمی نے دعا کرائی اور کہا کہ مذہب اسلام نے زندگی کے ہر شعبے میں قدم قدم پر رہنمائی کی ہے، ہمیں اپنی زندگی کو اسلامی اصولوں کے مطابق گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت پیغمبر الاسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پسندیدہ عمل ہے اس لیے تاجروں کے لیے یہ نہایت ضروری ہے کہ وہ پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق تجارت کو فروغ دیں اور دنیا کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت کو بھی نفع بخش بنا ئیں۔ 
نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی نے کہا کہ نوجوانوں کو تجارت کے تئیں رغبت پیدا کرنی چاہیے۔ لیکن اس کے لیے شرط ہے کہ وہ اسلامی اصولوں کے مطابق تجارت کریں۔ انہوں نے اسلامک اسٹور کے مالک مولانا سعید معین قاسمی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کامیابی کی دعاؤں سے نوازا۔
مولانا محمد سعید معین قاسمی نے سبھی علماء کرام اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ علماء کی نصیحت کے مطابق تجارت کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے اسٹور سے آن لائن آرڈر پر ملک بھر میں سامان پہنچانے کی سہولت ہے۔ اس موقع پر قاری فوزان، مولانا معین الدین قاسمی نگراں دارالافتاء دارالعلوم دیوبند، حیدر علی، ذوالفقار علی، سفیان کاظمی و دیگر موجود رہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر