Latest News

سابق صدر جمہور اے پی جے عبدالکلام کی یوم پیدائش پر پروگرام منعقد۔

سابق صدر جمہور اے پی جے عبدالکلام کی یوم پیدائش پر پروگرام منعقد۔
سہارنپور:  سابق صدرِ جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کے یومِ پیدا ئش اور انٹر نیشنل اسٹوڈینٹ ڈے پر نیشنل مسلم اکیڈ می اور سلام پبلک اسکول میں الگ پرو گرام منعقد کئے گئے ۔نیشنل مسلم اکیڈمی میں مختلف اسکولوں براﺅن ووڈ سے ارم فاطمہ ،رچرچی انگلش اسکول سے اویس ارشد ،نور عافیہ ،علمہ کے علاوہ سلام پبلک اسکول سینٹ میری اسکول،اصلاحی پبلک اسکول ودگر اسکولوں کے طلبہ وطالبات نے اے پی جے عبدالکلام کی حیات اور ان کے کارناموں پر تقریریں کیں۔
ادھر سلام پبلک اسکول میں معروف اسٹیج آرٹسٹ ، ڈاریکٹر و ادا کار گروپ کے بانی جاو ید خاںسروہہ کا تحریر کردہ مزاحیہ ڈرامہ' ایک انار دو بیمار' کا اسٹیج شو پیش کیا گیا جس کے ذریعہ تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور بچوں کو علم حاصل کرنیکی ترغیب دلائی گئی،جھوٹ اور لالچ جیسی برائیوں سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے اپنے تحریر کردہ ڈرامہ کے ہدایت کار بھی جاویدخاں سروہہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ ڈرامہ کے ذریعہ جہاں بچوں کو تعلیم کی رغبت دلانار تعلیم کی اہمیت بتا ہے ان کی خوابیدہ صلاحیتوں کا بیدار کرنا بھی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ادا کار گروپ کیطرف سے یہ ڈرامہ پسماندہ علاقوں میں تعلیمی خدمات انجام دے رہے اسکولوں میں پیش کیا جا ئیگا اور یہ سلسلہ ماہ دسمبر تک جاری رہیگا ۔ڈرامہ کے مرکزی کرداروں میں رمشاءخان،یمن شرما،حارث ملک ،اور منویر سنگھ نے اپنی کامیاب اداکاری سے جہاں دلوں کو چھو لیا ناظرین کو ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ بھی کردیا۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر