Latest News

صفا اسکول کے دو کمسن حفاظ نے ایک دن میں مکمل قرآن حفظ سنایا، ۱۴؍ ماہ میں حافظ قرآن بننے والے کمسن محمد حسان کی دستار بندی۔

صفا اسکول کے دو کمسن حفاظ نے ایک دن میں مکمل قرآن حفظ سنایا، ۱۴؍ ماہ میں حافظ قرآن بننے والے کمسن محمد حسان کی دستار بندی۔
ممبئی:  صفا ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج شہرِ ممبئی کاایک ممتاز تعلیمی ادارہ ہے جہاں عصری علوم کے ساتھ چنندہ طلبہ حفظِ قرآن بھی کر لیتے ہیں،اسی ادارے کے درجہ ہشتم کے دو طالب علم حافظ چودھری حمّاد ابن عمران اورحافظ لکڑا والا عفّان ابن عبد الصّمد نے بروزجمعرات ۱۳ ،اکتوبر ۲۰۲۲ ایک دن میں مکمل قرآن حفظ سنایا۔ان طلبہ نے صبح پونے ۸ بجے سنانا شروع کیا اور شب۔۹بجے تکمیل کرلی۔
اس دوران نماز، ناشتہ، کھانے وغیرہ کے لیے وقفہ ہوتا رہا،اس طرح تقریبا کل ۱۲ گھنٹے میں تکمیل ہوئی۔ان کی سماعت و نگرانی مسجد عمر فاروق ڈونگری کے امام و خطیب مولانا راشداسعد ندوی اور دارلعلوم امدادیہ کے استاذمولانا صابر قاسمی نے کی۔ان حضرات نے بھی طلبہ کی تلاوت اور آموختے کی پختگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ اس ترتیب کے اہتمام کی وجہ یہ بتائی کہ اس کے ذریعے دیگر زیرِ تعلیم طلبہ کو ترغیب اور اشتیاق پیدا ہو تا کہ وہ بھی اسی طرح کوشش کر کے قرآن کریم پختہ یاد کریں۔تکمیل قرآن کی بابرکت نسبت سے بعد عشا رقّت آمیزدعا ہوئی ،اس روحانی مجلس میں طلبہ کے علاوہ ان کےوالدین،رشتہ دار اور ادارے کے اساتذہ و منتظمین وغیرہ شریک ہوئے۔ اس سے قبل بھی صفا اسکول کے ۹ حفّاظ طلبہ نے ایک دن میں مکمل قرآن حفظ سنایا ہے۔مولانا شاہ نوازخان صدر مدرس شعبہ حفظ نے بتایاکہ اسی ادارے میں درجہ پنجم میں زیر تعلیم ۱۱ سالہ طالب علم انصاری محمد حسّان ابن راشداسعد نے محض چودہ ۱۴ مہینوں میں حفظ مکمل کرلیا ،بلاشبہ یہ قرآن کریم کا اعجاز ہے۔چنانچہ اسی مجلس میں اس ننھے حافظ کی بھی تکمیل کی دعا اور دستار بندی ہوئی۔اس وقت یہ ادارہ پرنسپل نظّار کاظمی،ٹرسٹیان محترمہ عشرت شہاب الدّین شیخ مرحوم ،مولانا محمود احمد خان دریابادی،عمیر شیخ، اور موٹر ولالا سلیم کی سرپرستی میںترقّی کی راہوں پر گامزن ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر