Latest News

سخت سیکوریٹی کے درمیان جامعہ نگر میں انہدامی کارروائی۔

سخت سیکوریٹی کے درمیان جامعہ نگر میں انہدامی کارروائی۔
نئی دہلی: دہلی کا مسلم اکثریتی علاقہ جامعہ نگر میں ملٹی اسٹوری بلڈنگ کو منہدم کیا گیا اس انہدامی کارروائی سے قبل پورے علاقہ کو پولیس چھاونی میں تبدیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سے ہی جامعہ نگر کے بٹلہ ہاوس، اوکھلا ہیڈ، تکونا پارک اور شاہین باغ میں ہلچل رہی پولیس نے احتیاط کے طور پر ہر گلی چوراہوں کے راستے کو باریکیوں سے بلاک کردیا جس کی وجہ سے دن بھر ٹریفک جام رہا۔اوکھلا ہیڈ سے جامعہ ایگزامنیشن کی جانب جانے والے راستے جسے ٹی ٹی آئی کے طور پر جانے جاتے ہیں وہاں نئی کثیر منزلہ عمارت کو ایم سی ڈی کے دستہ منہدم کر رہے تھے اسی دوران ای ٹی وی بھارت موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور انہدام سے متعلق وہاں موجود افسران بلڈر سے بات کرنے کی کوشش کی تو دونوں نے میڈیا سے بات کرنے سے منع کردیا۔ بہرحال جامعہ نگر میں آج تین سے چار بلڈنگ منہدم کی گئی ہے۔ٹی ٹی آئی کے پاس جو بلڈنگ توڑی گئی ہے بتایا جاتا ہے کہ وہ نواب اور درود کا تھا جو غیرقانونی طور پر بنایا گیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر