Latest News

جوائنٹ مجسٹریٹ اور ایس ڈی ایم نے کیا دارالعلوم دیوبند کا دورہ، نائب مہتمم سے ملاقات، لائبری میں موجود تاریخی قدیم کتابوں کو بتایا قیمتی ذخیرہ۔

جوائنٹ مجسٹریٹ اور ایس ڈی ایم نے کیا دارالعلوم دیوبند کا دورہ، نائب مہتمم سے ملاقات، لائبری میں موجود تاریخی قدیم کتابوں کو بتایا قیمتی ذخیرہ۔
دیوبند:سمیر چودھری۔
دیوبند کے ایس ڈی ایم سنجیو کمار نے دارالعلوم پہنچ کر ادارہ کے ذمہ داران سے ملاقات کی،انڈر ٹریننگ آئی اے ایس جوائنٹ مجسٹریٹ رامیا آر اور سی او رام کرن سنگھ کے ساتھ انہوں نے دارالعلوم دیوبند کے مہمان خانہ میں پہنچ کر نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی سے ملاقات کی اور ادارے کے تعلیمی نظام کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
اس دوران انہوں نے ادارہ کی جدید لائبریری،قدیم لائبریری، مسجد رشید اور دارالعلوم کی قدیم و جدید عمارات کا دورہ کیا اور نائب مہتمم مولانا عبداللہ خالق مدراسی سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران شری تریپورہ ماں بالا سندری دیوی سیوا ٹرسٹ کے صدر پنڈت ستیندر شرما بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ دیوبند کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار دارالعلوم پہنچنے والے ایس ڈی ایم سنجیو کمار نے ادارے کی لائبریری میں رکھی تمام مذاہب کی کتابوں میں کافی دلچسپی دکھائی۔
اس دوران انہوں نے لائبریری میں رکھی تاریخی اور قدیم کتابوں کے بارے میں دریافت کیا۔ لائبریری میں رکھی قدیم کتابوں کے بارے میں معلومات لیتے ہوئے ایس ڈی ایم سنجیو کمار اور جوائنٹ مجسٹریٹ محترمہ رامیا آر نے اپنے موبائل میں کئی کتابوں کے فوٹو بھی لیے۔ نائب مہتمم مولانا خالق مدراسی نے ایس ڈی ایم سنجیو کمار اور محترمہ رامیا آرااور سی او رام کرن سنگھ کو دارالعلوم دیوبند اور یہاں کی اکابرین کی ملک کی آزادی اور کی تعمیر و ترقی میں دی گئی قربانیانوں سے روشناس کرایا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر