Latest News

سہارنپور میں انسانیت ہوئی شرمسار۔نومود بچہ کو چھاڑیوں میں پھینکا،چیونٹیوں نے بچہ کو کیا زخمی۔

سہارنپور میں انسانیت ہوئی شرمسار۔نومود بچہ کو چھاڑیوں میں پھینکا،چیونٹیوں نے بچہ کو کیا زخمی۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
علاقہ کے تھانہ گاگلہیڑی سے انسانیت کو شرمسار کرنے دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک نومولود بچے کو پیدائش کے کچھ ہی دیر بعد جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا، جہاں چیونٹیوں نے نومولود کو زخمی کردیا، بچے کے رونے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی۔ جس پرموقع پر پہنچی پولیس نے فوری طور پر بچے کو اٹھایا اور انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے اسے اسپتال میں داخل کرایا، اسپتال میں داخل بچے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔معاملہ تھانہ گاگلہیڑی علاقے کے اُوگراہو گاو ¿ں کا ہے۔ دہرادون روڈ پر اُوگراہو جاتے ہوئے راہگیروں نے جھاڑیوں سے کسی معصوم بچے کے رونے کی آواز سنی۔ جس کے بعد آس پاس کے لوگوں نے جھاڑیوں میں گھس کر دیکھا تو وہ بھی ششد رہ گئے۔ کپڑے میں لپٹے بچے کے رونے کی آواز آرہی تھی۔ لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ جس کے بعدفوراً پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ منظر دیکھ کر پولیس کے بھی پیروں تلے سے زمین کھس گئی، پولیس نے فوراً ایک کپڑے میں لپٹے ہوئے بچے کو اٹھایا،جس کے جسم پر چیونٹیاں چل رہی تھیں۔ جس سے بچے کے جسم پر بھی زخم آگئے تھے،پولیس نے فوری انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کو ہسپتال میں داخل کرا دیا۔ جہاں وہ انتہائی نگہداشت والی یونٹ میں زیر علاج ہے۔ انسپکٹر گاگلہیڑی سنیل نیگی نے بتایا کہ جھاڑیوں میں نوزائیدہ بچے کے پڑے ہونے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے بچے کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا ۔ ڈاکٹروں نے نومولود کو تین دن تک اسپتال میں داخل رکھنے کو کہاہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر