Latest News

دیوبند میں جمعیۃ علماء کی سدبھاونا سنسد کل، تمام مذاہب کے رہنماء متحدہ طورپر دینگے انسانیت اور بھائی چارے کا پیغام۔

دیوبند میں جمعیۃ علماء کی سدبھاونا سنسد کل، تمام مذاہب کے رہنماء متحدہ طورپر دینگے انسانیت اور بھائی چارے کا پیغام۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
مذہبی منافرت اوراسلامو فوبیا کوہندوستان کی سرزمین سے ختم کرنے اورہندوستانیت وانسانیت کے فطری جذبے کو اُجاگر کرنے کے لئے جمعیة علماءہند کے زیر اہتمام ملک کے مختلف حصوں میں ”سدبھاﺅنا سنسد“ کے پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔اسی تناظر میں کل دیوبند میں سدبھاﺅنا سنسد کا انعقاد کیا جائے گا۔
تفصیل کے مطابق آپسی پیار ومحبت کو بڑھاوا دینے کے لئے جمعیة علماءہند کی جانب سے ملک بھر میں ”سدبھاﺅنا سنسد“ کا انعقاد کررہی ہے۔ اسی تناظر میں 29 اکتوبر کو دیوبند میں بھی اس کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ کانفرنس میں سبھی مذاہب کے مذہبی پیشوا سمیت سرکردہ افراد کو دعوت نامہ دیا گیا ہے۔ 
29 اکتوبر کو عیدگاہ روڈ پر واقع محمود ہال میں منعقد ہونے والی سدبھاﺅنا سنسد کے کنوینر اور جمعیة علماءہند کے ضلع سہارنپور کے جنرل سکریٹری ذہین احمد نے بتایا کہ ملک میں آپسی پیار ومحبت کو بڑھاوا دینے کے لئے پورے ملک میں جمعیة علماءہند کی جانب سے سدبھاﺅنا سنسد کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اس کے نتائج بھی اچھے سامنے آرہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ تاریخی شہر دیوبند میں بھی یہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے ، ذہین احمد نے بتایا کہ دیوبند کے مانکی میں واقع منکیشور مہا دیو مندر اور میلہ انتظامیہ کمیٹی کے صدر پرویندر کمار بھی کنوینر ہیں ۔ اس کانفرنس میں جمعیة علماءہند کے قومی جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کے علاوہ دارالعلوم دیوبند کے استاذ مولانا سلمان بجنوری ، ترپور ماں بالا سندری دیوی مندر سیواٹرسٹ کے صدر پنڈت ستیندر شرما ، پنچایتی ٹھاکر دوارا سبھا کے صدر ونود پرکاش گپتا ، گرونانک سبھا دیوبند کے صدر سیٹھ کلدیپ کمار، ڈاکٹر ڈی کے جین ، اشوک گپتا، محمد مدنی، مولانا ظہور احمد وغیرہ اس پروگرام میں شامل ہوںگے۔ وہیں جمعیة علماءہند کے ضلع سکریٹری سید ذہین احمد، عدیل صدیقی اورفیضی صدیقی وغیرہ نے شیخ الہند پہنچ کر پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر