Latest News

اعظم خان کی اسمبلی کی رکنیت ختم، ہیٹ اسپیچ معاملے میں رامپور عدالت سے تین سال کی سزا کے بعد اسپیکر کی کارروائی۔

اعظم خان کی اسمبلی کی رکنیت ختم، ہیٹ اسپیچ معاملے میں رامپور عدالت سے تین سال کی سزا کے بعد اسپیکر کی کارروائی۔
رامپور:  ہیٹ اسپیچ معاملے میں مجرم قرار دئیے گئے ایس پی لیڈر اور رام پور شہر سیٹ کے ممبر اسمبلی اعظم خان کی اسمبلی کی جمعہ رکنیت ختم کردی گئی ۔ اس معاملے میں جمعرات کو رام پور کی ایم پی ایم ایل اے عدالت نے انہیں تین سال کی سزا سنائی تھی۔
آج اسمبلی اسپیکر ستیش مہانہ نے ان کی رکنیت ختم کردی ہے۔ اسمبلی اسپیکر کے فیصلے کے بعد اب اس پر مہر لگ گئی کہ رام پور ودھان سبھا سیٹ خالی ہے، بتادی ںکہ حالیہ اسمبلی الیکشن میں جیل میں رہتے ہوئے اعظم خان نے رام پور سے زبردست جیت حاصل کی تھی، انہوں نے اپنی اسمبلی سیٹ کو برقرار رکھتے ہوئے پارلیمنٹ کی سیٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا، اس کی جگہ پر ہوئے ضمنی الیکشن میں ایس پی کے ہاتھ سے یہ سیٹ بھی نکل گئی تھی اور بی جے پی وہاں پر فاتح قرار پائی۔ اعظم خان کی رکنیت رد ہونے کے بعد یوپی کے سیاسی گلیاریوں میں یہ بازگشت ہورہی ہے کہ اعظم کا جانشیں اب کون ہوگا؟ سدرہ ادیب اعظم خان کے بڑے بیٹے ادیب خان کی بیوی ہیں، جن کا نام بھی رام پور سے الیکشن لڑنے کو لیا جارہا ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں، اس کے علاوہ عاصم رضا کو بھی یہ ذمہ داری دی جاسکتی ہے وہ حال ہی میں لوک سبھا الیکشن میں ایس پی کے امیدوار رہ چکے ہیں، انہیں اعظم خان کا قریبی تصور کیاجاتا ہے۔ واضح رہے کہعدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد اترپردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر نے اعظم خان کو قانون ساز اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دینے کے لئے اسمبلی سیکریٹریٹ کو اطلاع بھیجی تھی جس پر اسمبلی سیکریٹریٹ نے ان کی نشست خالی قرار دے دی ہے اور اعظم خان کو نااہل قرار دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر