Latest News

چودھر ی سلیم اختر کی قیادت میں سیفئی پہنچا وفد، اکھلیش یادو سے ملاقات کرکے ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر کیا افسوس کااظہار۔

چودھر ی سلیم اختر کی قیادت میں سیفئی پہنچا وفد، اکھلیش یادو سے ملاقات کرکے ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر کیا افسوس کااظہار۔
سہارنپور/دیوبند:سمیر چودھری۔
سماجوادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر تاہنوز اظہار افسوس کرنے والوں کا سلسلہ جاری ہے،آج ضلع کے معروف سماجوادی پارٹی کے لیڈر اور سابق ضلع پنچایت رکن چودھری سلیم اختر کی قیادت میں ایک وفد نے سیفئی پہنچ کر اکھلیش یادو سے ملاقات کی اور ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر گہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو ملک کی سیاست کا عظیم خسارہ قرا ردیا۔سماجوادی پارٹی کے سابق قومی سکریٹری سلیم اختر پردھان نے کہاکہ ملائم سنگھ یادو نے اپنی پوری زندگی تمام طبقات کو مساوی حقوق دلانے کے لئے جدوجہد کی ہے اور انہوں نے ملک کے دبے کچلے اور پسماندہ طبقات کی آواز اٹھانے کاکام کیاہے، ان کا دنیا سے چلے جانا یقینی طورپر ملک کی سیاست کا بڑا نقصان ہے۔
اس دوران ایڈوکیٹ پرویز حسن ،مفتی بلال قاسمی، مولانا سلطان ابراہیمی، مولانا جنید (قطر) اور مولانا محمد احمد سرساوہ نے بھی ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر اکھلیش یادو سے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملائم سنگھ کی یادو کی قربانیوں کو کبھی بھلانہیں سکتا ہے، انہوں نے اپنی زندگی میںسخت محنت کی اور ہمیشہ سچائی کے راستہ پر چلتے ہوئے تمام طبقات کی بھلائی کے لئے سیاست کی ہے،انہوںنے ملک کی جمہویت کو مضبوط بنانے کے ساتھ فرقہ پرستوں کو منہ توڑ جواب دیاہے،ملائم سنگھ یادو عوامی مفاد میں سیاست کرنے والے چنندہ شخصیات میں سے ایک تھے، ان کا انتقال ملک کی سیاست کے ساتھ ساتھ تمام دبے کچلے اور مظلومین کے لئے بھی بڑا نقصان ہے۔ بعد ازیں سبھی نے ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر