'عظیم مجاہد آزادی چودھری فتویٰ حسن' کے نام سے منسوب کوچنگ سینٹر کے افتتاح، تمام طبقات کے لئے تعلیم ہی ترقی کی اصل کنجی ہے: مولانا عبدالمالک مغیثی۔
مسلم گوجر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام عظیم مجاہد آزادی چودھری فتویٰ حسن گوجر کے نام سے منسوب کوچنگ انسٹی ٹیوٹ گنگوہ کا افتتاح ضلع کی نامور شخصیات کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس مناسبت سے کنگوہ میں واقع ہیروز میموریل اسکول میں منعقد پروگرام کی صدارت آل انڈیا گوجر مہاسبھا کے قومی صدر چودھری مظاہر رانا نے کی، پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر ہیروز میموریل ہائی سکول کے چیئرمین چودھری راشد عالم پور نے فیتہ کاٹ کر چودھری فتویٰ حسن کوچنگ سینٹر کا افتتاح کیا۔اس دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سماج میں پھیلی برائیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے سدباب کے طریقہ بتائے اور اور تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ جب تک سماج میں پیدا شدہ خرابیوں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا اس وقت تک بیداری ممکن نہیں۔
آل انڈیا ملی کونسل کے ضلع صدر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی ، سینئر ایڈوکیٹ چودھری جاں نثار، کاندھلہ کے چیئرمین چودھری واجد حسن، کانگریس کے ضلع صدر چودھری مظفر علی ، ضلع پنچایت ممبر چودھری ذیشان نے اپنے خطاب کے دوران تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے تعلیم کے فروغ پر زور دیا اور کوچنگ سینٹر کے منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں موجود لیپ ٹاپ اور دیگر وسائل کا معائنہ کرتے ہوئے نوجوان سے اس سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ۔علاوہ ازیں چودھری منشاد جھاڑون، چودھری احسان پردھان بھورا، چودھری حیدر،چودھری طاہر چیئرمین، ماسٹر طالب حسن، چودھری نوشاد ایڈووکیٹ، شاداب چوہان، چودھری نیاز ایڈووکیٹ وغیرہ نے بھی خطاب کیا اور تعلیم کو ترقی کی کنجی بتاتے ہوئے معاشرہ میں تعلیم کے تئیں بیدار ی پھیلانے پر زور دیا۔ اس موقع پر عرفان انجینئر، مولانا شمشیر قاسمی، چودھری مستقیم، مفتی عبدالخالق قاسمی، مفتی ذاکر قاسمی،پروفیسر اخلاق ،صادق پردھان، حاجی مسعود پردھان ،مولانا وسیم وغیرہ سمیت کثیر تعداد میں سرکرہ افراد موجودرہے۔
0 Comments