Latest News

جھارکھنڈ میں ۲۲ سالہ اعجاز انصاری کی لنچنگ، چھتیس گڑھ سرحد پر بھیڑ نے کلہاڑی اور لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر ماردیا۔

جھارکھنڈ میں ۲۲ سالہ اعجاز انصاری کی لنچنگ، چھتیس گڑھ سرحد پر بھیڑ نے کلہاڑی اور لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر ماردیا۔
رانچی : صحافی اشرف حسین نے اپنے ویریفائڈ اکائونٹ سے ایک ویڈیو اس کیپشن کے ساتھ ٹوئٹ کیا ہے ’’جھارکھنڈ گملہ کے رہائشی ۲۲ سالہ اعجاز انصاری کو بھیڑ نے کلہاڑی، تانگی اور لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا ، جس جگہ یہ لنچنگ کی واردات پیش آئی ہے وہ جگہ جھارکھنڈ چھتیس گڑھ سرحد پر واقع ہے، بھیڑ میں شامل قاتل فرار ہیں، پولس نے معاملہ درج کرکے کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے‘‘۔ ان کے ٹوئٹ پر انکر نامی یوزر نے لکھا کہ’’ واردات جھارکھنڈ کے جاری تھانہ علاقے کے تگرا گائوں میں ہوئی ہے، مرنے والے نوجوان کا نام اعجاز انصاری ہے، پولس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، چھتیس گڑھ پولس بھی گشت کررہی ہے، سوموار کی شام کو بھی جشپور کے کوتوالی تھانہ علاقے کے نیم گائوں کے پاس گائوں والوں نے دو نوجوانوں کو بکری لے جاتے ہوئے دیکھا اور اس کا پیچھا کرنے لگے، گائوں والوں نے ندی کنارے ایک نوجوان کو پکڑ لیا اور اسے اتنا پیٹا کہ اس کی موت ہوگئی، وہیں دوسرا صفدر جیسے تیسے بھاگ نکلا، اعجاز انصاری پر گائوں والوں نے کلہاڑی سے بھی وار کیا ہے۔ مہلوک اعجاز انصاری جاری کے تگرا گائوں کا رہنے ولا تھا، اس کے خلاف گملہ کے کئی تھانوں میں معاملے درج ہیں، فی الحال جاری تھانہ پولس گائوں والوں سے پوچھ تاچھ کرہری ہے، موقع سے ثبوت اکٹھا کیے جارہے ہیں، وہیں لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے بھیج دیاگیا ہے، اعجاز کے اہل خانہ نے لنچنگ کا الزام عائد کیا ہے، حالانکہ پولس نے چھتیس گڑھ پولس سے تحقیقات میں مدد طلب کی ہے،مہلوک کے اہل خانہ نے چھتیس گڑھ کے ستیش اراوں، لال سائے اروائوں سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے‘‘۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر