Latest News

ہندنژاد رشی سونک برطانیہ کے ۵۷ویں وزیر اعظم، پینی مورداں حمایت حاصل کرنے میں ناکام، ۲۸؍اکتوبر کو تقریب حلف برداری۔

ہندنژاد رشی سونک برطانیہ کے ۵۷ویں وزیر اعظم، پینی مورداں حمایت حاصل کرنے میں ناکام، ۲۸؍اکتوبر کو تقریب حلف برداری۔
لندن: ستمبر کے مہینے میں برطانیہ کا وزیراعظم بننے کے دوڑ میں شکست سے دو چار ہونے والے رشی سونک برطانیہ کے نئے وزیر اعظم ہوں گے۔ وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل دوسری امیدوار پینی مورداں مقابلے سے دستبردار ہو گئی ہیں۔ہند نژادرشی سونک تاریخ قائم کرتے ہوئے برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔ رشی سونک نے پینی مورداں کو مات دیتے ہوئے جیت حاصل کی ہے۔ انہیں۲۰۰ ممبران پارلیمنٹ کی حمایت ملی، جبکہ پینی مورداں حمایت حاصل کرنے میں کافی پیچھے رہ گئیں انہیں ۲۶ لوگوں کی ہی حمایت ملی جس کے بعد انہو ںنے اپنا نام واپس لے لیا۔پارٹی کے ریٹرننگ آفیسر نے بھی ۴۲سالہ رشی سونک کے بلامقابلہ سربراہ منتخب ہونے کا اعلان کیا۔رشی سونک برطانیہ کے۵۷ویں وزیراعظم ہوں گے اور وہ گزشتہ تین ماہ کے دوران برطانیہ کے تیسرے وزیراعظم ہیں جبکہ رشی سُونک برطانیہ کے وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق رشی سونک ۲۸؍ اکتوبر کو اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔رشی سونک وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ممبران پارلیمنٹ کی پرائیوٹ میٹنگ لی، اس میں میڈیا کا داخلہ ممنوع تھا، دی گارڈین کے مطابق میٹنگ میں انہو ںنے کہاکہ اب ہمیں ہر مورچے پر متحد رہنا ہوگا۔ پیر کو سابق وزیر اعظم بورس جانسن بھی وزیر اعظم کی دوڑ سے خود کو باہر کرلیا تھا جس کے بعد یہ یقینی ہوگیا تھا کہ اب رشی سونک کا وزیر اعظم بننا طے ہوگیا ہے، برطانیہ کی سیاست کےلیے آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیوں کہ گزشتہ تین ماہ میں ہی رشی سونک ایسے تیسرے شخص ہیں جو ملک کے وزیر اعظم بننے جارہے ہیں۔ سب سے پہلے بورس جانسن نے اپنا استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد لزٹرس رشی سونک کو ہرا کر اقتدار پر قابض ہوئی تھیں، حالانکہ انہوں نے بھی زیادہ دنوں تک اقتدار میں نہیں رہی ۴۵ دنوں بعد ہی انہوں نے استعفیٰ دے دیا اس کے بعد ایک بار پھر رشی سونک وزیر اعظم کی دوڑ میں شامل ہوگئے، اور اس بار انہیں جیت بھی مل گئی۔ بتادیں کہ سونک ہند نژاد والدین کے بیٹے ہیں جو سن ۱۹۶۰کی دہائی میں جنوبی افریقہ سے نقل مکانی کرکے برطانیہ میں آباد ہوگئے تھے۔ ان کے والد ایک ڈاکٹر تھے، اور برٹن کی نیشنل ہیلتھ سروس میں کام کرتے تھے وہیں ان کی والدہ فارمیسی چلاتی تھیں، رشی کے دادا دادی کا ناطہ پنجاب سے تھا لیکن وہ نقل مکانی کرکے برطانیہ شفٹ ہوگئے تھے۔ رشی سونک کی ابتدائی تعلیم ونچیسٹر کالج میں ہوئی اس کے بعد انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی اور اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے ڈگریاں حاصل کی۔ انہوں نے تعلیم کے بعد گولڈ مین سیک سمیت مختلف کمپنیوں میں بطور انویسمنٹ بینکر کی نوکری کی، سال ۲۰۰۹ میں ان کی شادی اکشتا مورتی سے ہوئی۔ انہوں نے سیاسی پاری کا آغاز ۲۰۱۵ میں کیا ۔ رشی سونک کا ہندوستان کے ساتھ تعلق ان کی اہلیہ اکشتا مورتی کی وجہ سے زیادہ مشہور ہے۔ اکشتا انفارمیشن ٹیکنالوجی کی معروف انڈین کمپنی انفوسس کے شریک بانی ارب پتی تاجر نارائن مورتی کی بیٹی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر