Latest News

شیموگہ میں تین مسلمانوں کی بھیڑ کے ہاتھوں پٹائی، یھیری والوں کو مارا پیٹا او رکہا ’ہماری گلی میں کاروبار کےلیے کیوں آئے ہو‘۔

شیموگہ میں تین مسلمانوں کی بھیڑ کے ہاتھوں پٹائی، یھیری والوں کو مارا پیٹا او رکہا ’ہماری گلی میں کاروبار کےلیے کیوں آئے ہو‘۔
شیموگہ: (محمد مدثر)کرناٹک کے شیموگہ شہرمیں مسلم نوجوانوں کی ماب لنچنگ کا واقعہ کل یعنی اتوارکی شام پیش آیاہے۔یہاں کے نیومنڈلی میں سبزی فروخت کرنےپہنچے سیدرحیم عرف چھوٹواور محمد شعیب کو نیومنڈلی کے کچھ شر پسندوں نے روکااو ران پرپٹاخے پھینکیں۔اس سے گھبراکر جب یہ دونوں وہاں سے واپس لوٹ رہے تھے تو قریب دس تا پندرہ نوجوانوں کا ایک گروہ ان پر حملہ آوارہوااور ان سے کہنے لگےکہ تم لوگ ہماری گلی میں کیوں کاروبارکیلئے آرہے ہو،اس کے علاوہ شرپسندوں نے انہیں مذہب کی بنیاد پر گالیاں بھی دی۔شرپسندوں نے ان پر ڈنڈوں اورپتھروں سے وارکیا۔ان حالات کو دیکھتے ہوئے عبدالرحمان نامی نوجوان ان لڑکوں کے قریب پہنچاتو اس پر بھی حملہ کرنے لگے،کسی طرح سے یہ تینوں اپنے آپ کوبچاتے ہوئے موقع سے فرار ہوئے او رزخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہوئے۔رحیم اورشعیب کو شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ رحمان کومعمولی چوٹیں آئی ہیں۔اس تعلق سے پولیس نے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کی یقین دہانی دی تھی،لیکن ایف آئی آر داخل نہیں ہواتھا۔بلاآخر بہوجن کرانتی مورچہ کے محمد وثیق اور عمران خا نے جدوجہد کرتے ہوئے اس معاملے کو قانونی طریقے سے حل کرنے کیلئے متاثرین کی مددکی اور ایف آئی آرد درج کروایا۔تاحال اس تعلق سے کسی بھی ملزم کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر