Latest News

کرناٹک میں دس ہزار مساجد کو لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کا لائسنس جاری۔

کرناٹک میں دس ہزار مساجد کو لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کا لائسنس جاری۔
بنگلورو: کرناٹک کی حکومت نے ریاست کی دس ہزار سے زائد مساجد کو اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے لائسنس جاری کیے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کے روز بتایا کہ لاؤڈ اسپیکر کنٹرول رولز کے تحت مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد محکمہ داخلہ نے یہ لائسنس جاری کیے ہیں۔مساجد سمیت تمام مذہبی مقامات کو کل 17850 لائسنس دیے گئے ہیں۔ لائسنس کی مدت دو سال ہوگی اور اس کے لیے 450 روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔واضح ر ہے کہ کچھ ہندو کارکنوں نے ریاستی حکومت سے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق رات 10 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کئی مندروں میں ہنومان چالیسہ پڑھنے کا اہتمام کرکے اذان کی مخالفت کی تھی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر