Latest News

نورانی مسجد رسولپور میں محفل قرات کاانعقاد، قرآن کریم پوری انسانیت کے لئے رشدو ہدایت کا ذریعہ ہے: مفتی عطاءالرحمن جمیل قاسمی۔

نورانی مسجد رسولپور میں محفل قرات کاانعقاد، قرآن کریم پوری انسانیت کے لئے رشدو ہدایت کا ذریعہ ہے: مفتی عطاءالرحمن جمیل قاسمی۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
آج رسول پور کلاں کی نورانی مسجد میں محفل قرات کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت خانقاہ عالیہ ستاریہ کے سربراہ الحاج فضل الرحمان رحیمی نے کی۔ شاعر عبد الوہاب نور نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔اس موقع پرمہمان خصوصی مفتی عطاءالرحمن جمیل قاسمی نانکوی نے اپنے خطاب میں اہمیت قرآن حفاظت قرآن اور فن تجوید پرروشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں ارشاد فرمایا قرآن کو ترتیل کے ساتھ پڑھو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے قرآن کو اپنی خوبصورت آواز مزین کیا کرو۔حضرات صحابہ کرام اپنی تلاوت اور قرآن کے پڑھانے میں تمام قواعد کی خاص رعایت کیا کرتے تھے، قرآن کو اسی طریقے پر پڑھتے تھے جو اس کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے، اس لئے قرآن میں آج تک نہ کوئی تحریف ہوئی ہے نہ قیامت تک ہو سکے گی ۔ محفل کی صدارت کرتے ہوئے الحاج فضل الرحمان رحیمی نانکوی نے کہا قرآن پوری انسانیت کا راہبر ہے قرآن ہمیں انسانیت ،ہمدردی، اخوت و بھائی چارگی کا سبق سکھاتا ہے، قرآن کی تلاوت ذکراللہ میں شامل ہے اور جو اپنی زبان کو ذکراللہ میں مشغول رکھتا ہے اللہ تعالیٰ ان کے قلوب کو صاف فرما دیتے ہیں۔ جو قرآن کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ تھام لیگا وہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہو جائے گا۔محفل قرات میں اپنی مترنم آواز میں تلاوت پیش کرنے والے حضرات جامعة الشیخ عبدالستار نانکہ گندیوڑہ کے استاذ تجوید قاری مطیع الرحمن قاسمی ،قاری محمد سلمان قاری عبد الروف، قاری عارفین ،قاری مصطفیٰ، قاری عاقل۔ محفل کے روح رواں جمعیت القراءکے صدر قاری مصروف رحیمی نے کہا کہ ہم جگہ جگہ محفل قرآن کے ذریعے قوم میں قرآنی بیداری لانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔اخیر میں صدر مجلس الحاج فضل الرحمان رحیمی کی پرسوز دعاوں پر پروگرام کا اختتام ہوا۔محفل کے کنوینر قاری عبدالروف نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔شرکاءمیں قاری محمد اعظم کمال رحمانی مولانا ابرار حافظ رضوان مفتی شمشاد قاسمی مفتی ریحان قاسمی مولانا وسیم قاری گلفام ماسٹر حافظ عثمان اہلرسول پور ادارہ کے طلباءو طالبات نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر