Latest News

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان آر ایس ایس کی ہدایتوں پر کام کر رہے ہیں: سی ایم پنارائی وجین۔

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان آر ایس ایس کی ہدایتوں پر کام کر رہے ہیں: سی ایم پنارائی وجین۔
ترونت پورم: کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے ریاست کی یونیورسٹیوں کے نو وائس چانسلروں کے استعفیٰ کی ہدایت دینے پر گورنر عارف محمد خان کی تنقید کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ یہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے۔ پنارائی نے کہا کہ عارف خان کا یہ قدم یونیورسٹیوں کو غیر مستحکم کر دے گا اور ریاست میں تعلیمی نظام تباہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر اس معاملے میں غیر ضروری طور پرشامل ہورہے ہیں، یہ ان کی تشویش کا موضوع نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ نے یہاں گیسٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں کہا کہ عارف محمد خان یہ کام بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے کہنے پر کر رہے ہیں۔ وہ گورنر کے خط پر ایک سوال کا جواب دے رہے تھے جس میں ریاست کی نو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کو 24 اکتوبر 1130 بجے تک مستعفی ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔قابل ذکرہے کہ اتوار کو گورنر نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا، "ریاست کی نو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کو24 اکتوبر کو 1130 بجے تک مستعفی ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ایک ای میل متعلقہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور رجسٹرار کو بھیج دیاگیا ہے۔ خان نے یہ ہدایات سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے کے پیش نظر دی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر