Latest News

گربا تنازعہ کے بعد مسلمانوں کی سر عام پٹائی کا معاملہ، گجرات ہائی کورٹ نے ۱۵پولیس اہلکاروں کو نوٹس جاری کیا۔

گربا تنازعہ کے بعد مسلمانوں کی سر عام پٹائی کا معاملہ، گجرات ہائی کورٹ نے ۱۵پولیس اہلکاروں کو نوٹس جاری کیا۔
احمدآباد:(دی وائر) کھیڑا ضلع کے اندھیالا گاؤں میں ۳؍ اکتوبر کو ایک مسجد کے قریب گربا پروگرام کی مخالفت کے بعد ہندو اور مسلم کمیونٹی کےبیچ تنازعہ ہوگیا تھا۔ واقعے سے متعلق ایک ویڈیو میں کچھ پولیس والے مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو ایک پول سے باندھ کر لاٹھیوں سے پیٹتےنظر آئےتھے۔ متاثرین نے 15 پولیس اہلکاروں کے خلاف گجرات ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔گجرات ہائی کورٹ نے جمعرات (20 اکتوبر) کو ریاست کے کھیڑا ضلع میں اس ماہ کے شروع میں نوراتری کے دوران ایک گرباسائٹ پر جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر مسلمانوں کی سرعام پٹائی میں ملوث پولیس اہلکاروں کو نوٹس جاری کیا ہے۔چیف جسٹس اروند کمار اور جسٹس اے جے شاستری کی بنچ کے سامنے عرضی گزاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ آئی ایچ سید نے کہا، پولیس والوں نے خود ویڈیو بنا یا اور اس کو سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔ ایک پولیس وین میں انہیں (متاثرین) تھانے سے لایا گیا، سب کو باہر نکالا گیا، سرعام مارا پیٹا گیا اور پھر پولیس وین میں ڈال دیا گیا۔ یہ (حراست اور گرفتاری کے دوران پولیس کے لیے سپریم کورٹ کے رہنما اصولوں کی) سراسر خلاف ورزی ہے۔’بنچ نے 15 ملزم پولیس اہلکاروں کو نوٹس جاری کیا ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 12 نومبر کو ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر