دارالعلوم وقف دیوبند میں ششماہی امتحان کا آغاز، پہلے دن ڈیڑھ ہزار طلبہ ہوئے شریک امتحان۔
ممتاز و مشہور دینی درسگاہ دارالعلوم وقف دیوبند میں ششماہی امتحانات کا آغاز ہوگیا، پہلے روز مختلف جماعتوں کے تقریباً ڈیڑھ ہزار طلبہ نے تحریری امتحان میں شرکت کی۔
اتوار کے روز سے ادارہ کی انتہائی پرکشش اطیب المساجد تحتانی میں منعقد ہوئے تحریری امتحان میں شریک طلبہ کے خوبصورت فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہوہے ہیں۔ ادارہ کے ذمہ داران کے مطابق ہفتہ کے روز اول، دوم، تجویدو قرات، اعدادیہ اور حفظ و ناظرہ کے تقریری امتحانات ختم ہوگئے ہیں، جس کے بعد اتوار 2 اکتوبر کی صبح سے ادارہ کی اطیب المساجد کے تحتانی حصہ میں تحریری امتحانات کا آغاز ہوا۔ پہلے روز سوم تا دورہ حدیث شریف کے تقریباً ڈیڑھ طلبہ نے امتحان میں شرکت کی۔
ادارے کے ذمہ داران کے مطابق امتحانات حسب سابق سخت نگرانی میں ہورہے ہیں، نقل کرنے والے طلبہ کے خلاف سخت کارروائی کا قانون ہے، بتایا گیا ہے کہ پہلے روز انتہائی پرُسکون ماحول میں امتحانا مکمل ہوا اور کوئی بھی طلبہ نقل وغیرہ کرتا نہیں پایاگیا۔ تحریری امتحان 6 اکتوبر جمعرات تک جاری رہے گیں۔
0 Comments