Latest News

پیدل سفر حج پر نکلے شہاب چتور کو پاکستان نے ویزا دینے سے کیا انکار، پاکستانی حکومت پر برسے شاہی امام، پی ایم مودی کو بھیجا مکتوب۔

پیدل سفر حج پر نکلے شہاب چتور کو پاکستان نے ویزا دینے سے کیا انکار، پاکستانی حکومت پر برسے شاہی امام، پی ایم مودی کو بھیجا مکتوب۔
لدھیانہ: شہاب نامی نوجوان کیرالہ سے حج پر جانے کے لیے پیدل سفر کر رہا ہے۔ وہ جہاں سے گزرتا ہے ہر مذہب کے لوگ اس کا استقبال کرتے ہیں۔ کہیں پھول نچھاور ہو رہے ہیں اور کہیں شہاب کی عزت افزائی ہو رہی ہے۔
شہاب کا سفر جلد پاکستان سے بھی گزرے گا لیکن اس سے پہلے ہی پاکستان کی گھٹیا حرکت سامنے آئی ہے۔ جس پر لدھیانہ پنجاب کے شاہی امام نے بھی وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
لدھیانہ میں اتوار کے روز مجلس احرار اسلام کے صدر دفتر میں شاہی امام پنجاب مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیدل سفر حج پر نکلے شہاب چتور ان دنوں پنجاب سے گزر رہے ہیں اور ان سے کئی بار ملاقات ہوئی۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہلی میں پاکستانی سفارت خانے نے پیدل سفر کرنے والے شہاب کو دھوکہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں پاکستانی سفارت خانے نے پہلے شہاب چتور کو یقین دہانی کرائی تھی کہ آپ پیدل سفر حج شروع کریں، جب آپ پاک بھارت سرحد کے قریب پہنچیں گے تو آپ کو پاکستان کا ویزہ دے دیا جائے گا اور پاکستانی سفارتخانے نے دلیل دی تھی کہ ابھی ویزہ جاری کرنے سے پہلے ہی اس کی مدت ختم ہو جائے گی. اس لیے شہاب چتور کو سرحد پر پہنچتے ہی ویزا دے دیا جائے گا۔

شاہی امام پنجاب نے کہا کہ جب شہاب چتور تقریباً تین ہزار کلومیٹر پیدل سفر کرکے واہگہ بارڈر کے قریب پہنچے ہیں تو اب حکومت پاکستان نے اپنی عادت کے مطابق ویزا دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ پاکستان کے افسران کا یہ رویہ حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھوکہ دینا پاکستانی حکومت کی پرانی عادت ہے۔
آخر حکومت پاکستان شہاب چتور کو صرف اس لیے ٹرانزٹ ویزا نہیں دے رہی کہ وہ ہندوستانی مسلمان ہے۔ شاہی امام نے کہا کہ حکومت پاکستان کو شرم آنی چاہیے، دنیا بھر میں اسلام کے نام پر فخر کرنے والا ملک شہاب چتور کے حج کے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ مولانا عثمان نے بتایا کہ انہوں نے اس موضوع پر وزیراعظم نریندر مودی کو ای میل کے ذریعے خط لکھا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت شہاب چتور کو پاکستان کے بجائے چین کے راستے مکہ جانے میں مدد کرے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر