Latest News

’’ہر ہندو گھر میں ہتھیار ہو، ہم ہندو راشٹر بنائیں گے‘‘، کرناٹک میں گاندھی جینتی پر اشتعال انگیزی، تلوارلہرا کر مسلمانوں کے خلاف نعرےبازی۔

’’ہر ہندو گھر میں ہتھیار ہو، ہم ہندو راشٹر بنائیں گے‘‘، کرناٹک میں گاندھی جینتی پر اشتعال انگیزی، تلوارلہرا کر مسلمانوں کے خلاف نعرےبازی۔
بنگلورو:  گاندھی جینتی پر ہندو عسکریت پسند گروپ ہندو جاگرنا ویدیکے کے تحت 10000 سے زیادہ لوگوں نے ایک ریلی نکالی گئ جس میں تلواریں اور بھگوا جھنڈے لہرانے گیے۔ مسلمانوں کے خلاف نعرے لگے۔ یہ ریلی کرناٹک کے اڈوپی شہر کی سڑکوں پر نکالی گئ۔ریلی کے دوران ’’ہم ہندو راشٹر بنائیں گے‘‘ کے نعرے لگائے گئے۔‘دی نیوز منٹ ‘کے مطابق، کرناٹک کے وزیر برائے کنڑ اور ثقافت سنیل کمار، اُڈپی کے ایم ایل اے رگھوپتی بھٹ، اور کانگریس کے سابق لیڈر پرمود مادھواراج، جنہوں نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی، ریلی میں شریک ہوئے۔ ان کے علاوہ ی ہندو کے مطابق ایم ایل اے لالہ جی آر مینڈن اور بی ایم۔ سوکمارا شیٹی بھی ریلی میں شامل ہوئیں۔’’ہر ہندو گھر میں ایک ہتھیار ہونا چاہیے۔ اگلی آیودھا پوجا میں ہندوؤں کو سائیکل، مکسر یا گرائنڈر کی پوجا نہیں کرنی چاہیے بلکہ ہتھیاروں کی پوجا کرنی چاہیے۔ آئیے ہم ان ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی ذہنیت پیدا کریں۔ یہ ہندو جاگرانا ویدیکےکا مقصد ہے،‘‘ نیوز پورٹل نے اڈپی میں مقیم ٹیلی ویژن رپورٹر شری کانت شیٹی کارکالا کے حوالے سے ہندو بھیڑ کے سامنے کی گئ اشتعال انگیز تقریر کا حوالہ دیا۔درگا داؤد کی زعفرانی پگڑیاں اب کالجوں میں دیکھی جارہی ہیں۔ درگا داؤد کی وجہ سے ہی معاشرہ بدل رہا ہے اور باشعور ہو رہا ہے۔ اگر کوئی اور تنازعہ ہے تو یہ صرف زعفرانی پگڑیاں ہی نہیں ہوں گی۔ ایک ہزار تلواریں بھی ہو سکتی ہیں،‘‘ شیٹی نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہندو جاگرانا ویدیکے نے ہندو لڑکوں کو اپنے مسلمان ہم جماعتوں کے خلاف لڑنے پر اکسانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جو حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔یہ ریلی کڈیالی کے مہیشماردینی مندر سے شروع ہوئی اور اُڈپی کرشنا مندر کے باہر پروگرام کے مقام پر ختم ہوئی۔بھوپال کی بی جے پی ایم پی اور دہشت گردی کیس کی ملزم پرگیہ سنگھ ٹھاکر، جنہیں پروگرام کی مہمان خصوصی کے طور پر اعلان کیا گیا تھا، بیماری کا حوالہ دیتے ہوئے اس پروگرام میں شامل نہیں ہوئیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر