Latest News

اجین میں بھی گربا پنڈال میں مسلم نوجوانوں کی پٹائی، بچائو میں اتری پولس کی بجرنگ دل کے کارکنوں سے جھڑپ۔

اجین میں بھی گربا پنڈال میں مسلم نوجوانوں کی پٹائی، بچائو میں اتری پولس کی بجرنگ دل کے کارکنوں سے جھڑپ۔
اُجین:  گجرات کے بعد اب ایم پی کے اجین میں گربا پنڈال میں مسلم نوجوان کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مدھیہ پردیش کے اجین میں کالی داس اکیڈمی میں جاری گربا پروگرام کے دوران تین مسلم نوجوانوں کے پکڑے جانے کے بعد ہنگامہ ہو گیا۔ گربا پنڈال میںتین مسلم نوجوانوں کے داخل ہونے کی اطلاع پر بجرنگ دل کے کارکنان اور عام لوگوں نے مل کر تینوں کی پٹائی کر دی۔ اس دوران بجرنگ دل کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔بتا دیں کہ اجین سمیت مدھیہ پردیش کے کئی شہروں میں ہندو تنظیمیں غیر ہندوؤں کے حوالے سے سرگرم ہیں اور مسلسل ایسے لوگوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر رہے ہیں، جو اپنی شناخت چھپا کر گربا پنڈال تک پہنچ جاتے ہیں۔ اس کا اثر اجین میں بھی دیکھا گیا ہے۔ شہر کی کالی داس اکیڈمی میں چل رہے نورنگ ڈنڈیا میں گربا کے دوران اس وقت ہنگامہ ہو گیا جب بجرنگ دل کے کارکنان نے موقع پر پہنچ کر تین مسلم نوجوانوں کو پکڑ لیا۔ جب معلوم ہوا کہ تینوں نوجوان مسلمان ہیں تو وہاں جمع بھیڑ ان پر ٹوٹ پڑی۔ اس دوران جب مادھو نگر تھانے کی پولیس تینوں کو بچانے آئی تو پولیس اور بجرنگ دل کے کارکنان کے درمیان بھی جھڑپ شروع ہوگئی۔واضح رہے کہ ریاست میں گربا پنڈالوں میں غیر ہندوؤں کے داخلے پر پابندی لگانے کے لیے وزیر اوشا ٹھاکر نے لوگوں کے آدھار اور شناختی کارڈ کی جانچ کرنے کا بیان جاری کیا تھا۔ ان کے اس بیان کی اوما بھارتی نے بھی حمایت کی تھی۔ اس کے بعد بھوپال کی ایم پی پرگیہ بھارتی اور سادھو سنت بھی حمایت میں آگئے۔ نوراتری میں گربا پنڈلوں کے باہر بینرز لگائے گئے تھے کہ غیر ہندوؤں کے داخلے پر پابندی ہے۔ اس کے بعد بھی متعدد جگہوں پر دیکھا گیا کہ کئی مسلم نوجوان اپنی شناخت چھپا کر پنڈال میں پہنچ رہے ہیں۔ اس کے بعد ہندو تنظیم کے لوگ انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر