Latest News

دیوبند میں بے خوف چوروں نے صراف کی دکان پر بولا دھاوا، چھت کے راستہ چار چینر کاٹ کر دکان میں گھسے چوروں نے چاندی اور نقدی پر کیا ہاتھ صاف۔

دیوبند میں بے خوف چوروں نے صراف کی دکان پر بولا دھاوا، چھت کے راستہ چار چینر کاٹ کر دکان میں گھسے چوروں نے چاندی اور نقدی پر کیا ہاتھ صاف۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
خاکی وردی سے بے خوف چوروں نے کوتوالی سے چند قدم کے فاصلے پر واقع صراف کی دکان پر دھاوا بول کر نقدی اور چاندی کے زیورات چوری کر لیے۔ تاہم چور صراف کی دکان میں رکھی سیف الماری کو نہ توڑ سکے جس کی وجہ سے بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا۔ مین بازار میں چوری کی واردات سے تاجروں میں غم و غصہ پایاجارہاہے۔ انہوں نے پولیس سے واقعہ کا فوری انکشاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اتوار کی رات چوروں نے مین بازار میں راجکمار ورما کی دکان پر دھاوا بول دیا۔ چھت کے راستے دکان میں داخل ہونے والے چوروں نے صراف کی تجوری توڑنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے جس کے بعد چور کاو ¿نٹر میں رکھے چاندی کے سکے اور زیورات سمیت گلی میں رکھی نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ دکان کے مالک راج کمار ورما نے بتایا کہ پیر کی صبح دکان کھولنے کے بعددکان بکھرے پڑے سامان کو دیکھ کر انہیں چوری کا علم ہوا۔ چور چاندی کے زیورات اور نقدی چوری کر کے لے گئے۔ بتایا کہ چور دکان کی چھت سے چارچینر کاٹتے ہوئے دکان میں داخل ہوئے۔ غنیمت رہی کہ وہ سیف الماری کو نہیں توڑ سکے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ ساتھ ہی مین بازار میں چوری کی واردات سے تاجروں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ تاجروں نے پولیس سے واقعہ کا فوری انکشاف کرنے اور بازار میں رات کی گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
.

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر