Latest News

سرسید احمد نے خاں نے مسلم معاشر کو تعلیمی اور سماجی بہتری کے مواقع فراہم کئے، سرسید ڈے پر منعقد پروگرام میں شرکاء کا اظہار خیال۔

سرسید احمد نے خاں نے مسلم معاشر کو تعلیمی اور سماجی بہتری کے مواقع فراہم کئے، سرسید ڈے پر منعقد پروگرام میں شرکاء کا اظہار خیال۔
سہارنپور: سمیر چودھری۔
عظیم ماہر تعلیم سرسید احمد خان کے 205 ویں یوم پیدائش کے موقع پر نیشنل پبلک اسکول جاٹوں والا( تحصیل بہٹ) کے زیراہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا،جس میں علاقہ کے اہم تعلیمی شخصیت صدر جمہوریہ ہند سے ایوارڈ یافتہ شہید اودھم سنگھ کامبوج ڈگری کالج کے بانی ما سٹر نا تھی رام کامبوج نے کہا کہ سرسید احمد خاںنے سماج پر جدید تعلیم کی اہمیت کو واضح کیا۔ انہوں نے ہی ہندوستان میں غریبوں کے لیے جدید تعلیم کا آغاز کیا۔ مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے عبدالعزیز، قومی ایکتا مشن انڈیا کے بانی،صدر اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا مرزا پور پول کے مینیجر ابھےشنکر ویاس نے کہا کہ سرسید ان اہم سماجی مصلحین میں سے ایک کے طور پر جانے جاتے ہیں جنہوں نے مسلم معاشرے کی بہتری کے لیے تعلیمی مواقع حاصل کیے اور معاشرہ میں پھیلی تمام تر برائیوں کو ختم کر سماج کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کیا۔ مہمان اعزازی ناصر حیدر زیدی ایڈوکیٹ اور بی جے پی منڈل کے صدر نیرج چوہان نے کہا کہ سر سید احمد خان نے 1877 میں علی گڑھ میں محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کی بنیاد رکھی جو 1920 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تبدیل ہو گیا۔ آج یہ یونیورسٹی دنیا میں تعلیم کے ایک باوقار ستون کے طور پر جانی جاتی ہے، جہاں دنیا بھر سے لوگ تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ کوآپریٹو شوگر کین ڈیولپمنٹ سوسائٹی لمیٹڈ بیہٹ کے سابق چیئرمین ٹھاکر جسویر سنگھ اور جمعیة علماءہند کے ضلع صدر مولانا ظہور احمد قاسمی نے کہا کہ جدید ہندوستان کی تشکیل میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل کی طرف سے مہمانوں اور اسکول کے اساتذہ کو یادگاری تحائف پیش کر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ پروگرام کا افتتاح پھول کمار، لیکھراج سنگھ، ستیش دھیمان اور بانی جامعہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ مولانا برہان احمد قاسمی، سینئر صحافی مرزا محمد ذوالفقار معیذی، اسکول کے پرنسپل دلدار مرزا نے مشترکہ طور پر کیا۔علاوہ ازیں موضع جاٹوں والا کے پردھان ستیش دھیمان ،اسکول کے سرپرست لیکھراج سنگھ نے بھی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر منشی محمد حنیف پردھان، نوجوان شاعر قاری میزان ساجد قاسمی، پردھان محمود پور چودھری،محمد ہارون، اصغر پور کے پردھان چودھریی محمد راشد، اشرف علی ایڈوکیٹ کمال پور کے سابق بی ڈی سی ممبر پرب کمار، سواتی پال، قاری زاہد حسن، رجت گپتا، پنکج دھیمان، اصغر پور کے سابق پردھان پھول کمار، محفوظ میر عرف سادھن، قاری محمد عدنان، ڈاکٹر اجے کمار ، نوشاد انصاری مسز پرینکا، مسز الکا متل، پراچی راج، شیوانی، رچنا، منجیش، کاجل دھیمان سمیت والدین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام کی صدارت بی جے پی اقلیتی مورچہ کے سابق منڈل صدر شانو ٹھیکیدار نے کی نظامت کے فرائض بی جے پی اقلیتی مورچہ مغربی اترپردیش کے سابق علاقائی وزیر مرزا محمد ذوالفقار معیذی نے انجام دئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر