Latest News

درگا پنڈال میں آگ لگنے سے ۵؍ہلاک، ۶۶؍سے زائد زخمی، شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی تھی۔

درگا پنڈال میں آگ لگنے سے ۵؍ہلاک، ۶۶؍سے زائد زخمی، شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی تھی۔
بھدوہی: اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے اورائی پولیس اسٹیشن کے قریب واقع درگا پنڈال میں آرتی کے دوران شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پنڈال میں آگ لگ گئی۔ اس میں 66 سے زائد افراد جھلس گئے۔ وہیں ضلع افسر گورانگ راٹھی نے 36 سے زیادہ لوگوں کے جھلسنے کی اطلاع دی۔ ڈی ایم نے بتایا کہ آرتی کے دوران تقریباً 150 لوگ پنڈال میں موجود تھے۔ جھلسے ہوئے لوگوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا، جہاں سے حالت نازک ہونے پر انہیں وارانسی ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا۔ اس واقعے میں پانچ کی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ڈی جی وارانسی، کمشنر یوگیشور رام مشرا، ڈی آئی جی، ضلع افسر، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور دیگر افسران اور انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے۔معلومات کے مطابق دیر رات اورائی پولیس اسٹیشن کے قریب واقع درگا پنڈال میں اچانک آگ لگنے سے 50 سے زیادہ لوگ جھلس گئے۔ اس میں سے انکش اور شیوانگی کی موت ہو گئی۔ جبکہ انوشکا (1)، رشبھ چورسیہ (2)، گلابی دیوی (16)، سریتا چورسیہ (14)، سندھیا چورسیہ (14)، ساکشی (18)، رنجنا دیوی (30) سمیت 50 سے زائد افراد شدید جھلس گئے۔ انہیں فوری طور پر سوریا ٹراما سینٹر، آنند اسپتال، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر گوپی گنج اورائی بھیج دیا گیا۔ یہاں سے حالت نازک ہونے پر وارانسی ٹراما سینٹر ریفر کیا گیا۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی اورائی علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ایمبولینس اور پولیس افسران، انتظامی افسران کی گاڑیاں سڑکوں پر دوڑتی رہیں۔ اے ڈی جی وارانسی زون، کمشنر، ڈی آئی جی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے جھلسے ہوئے لوگوں کو بہتر علاج فراہم کرانے کے لیے فوری طور پر اسپتالوں میں داخل کرایا۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ علاقے میں افراتفری کا ماحول ہے اور اورائی جی ٹی روڈ سمیت دیگر راستوں پر بھیڑ لگ گئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر