Latest News

مظفر نگر پولیس نے شاداب کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا، ۳۰ ستمبر کی رات کچھ بدمعاشوں نے گولی ماردی تھی۔

مظفر نگر پولیس نے شاداب کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا، ۳۰ ستمبر کی رات کچھ بدمعاشوں نے گولی ماردی تھی۔
مظفرنگر:  اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے تھانہ چپار کے گاؤں کھڈا میں ۳۰ ستمبر کی دیر رات کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے لوٹ کے ارادے سے محمد شریف کے مکان میں داخل ہوئے تھے۔ اس دوران گھر والوں کے شور مچانے پر بدمعاش فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے لگے جس میں ایک گولی محمد شریف کے بیٹے شاداب احمد کو لگی۔ موقع سے شاداب کے اہل خانہ نے اسے زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔اس قتل سے متعلق شاداب کے اہل خانہ نے چھپار تھانہ میں مقدمہ درج کرایا۔ جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کڑی مشقت کے بعد واردات اور قتل میں ملوث سبھی ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار بدمعاشوں کے قبضے سے پولیس نے لوٹ کی رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا ہے۔ اس حوالے سے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے شاداب کے قاتلوں کا انکشاف کرتے ہوئے گرفتاری کا دعوہ کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پکڑے گئے سبھی ملزمین سہارنپور اور شاملی کے رہائشی ہیں جن کے اوپر مظفرنگر، سہارنپور اور شاملی میں کئی سنگین دفعات کے تحت مقدمے درج ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر