Latest News

میونسپل بورڈ کا خزانہ خالی، عوام نے چندے سے شروع کی دیوبند عیدگاہ روڈ کی تعمیر۔

میونسپل بورڈ کا خزانہ خالی، عوام نے چندے سے شروع کی دیوبند عیدگاہ روڈ کی تعمیر۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
نگرپالیکا کی نظر اندازی سے شہر کے محلہ خا نقاہ میں سڑک کی تعمیر چندہ اکٹھا کرکے کی جارہی ہے ،گزشتہ کل تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے ، ترقیاتی کاموں پر خرچ کرنے کے لئے نگر پالیکا کے پاس رقم نہیں ہے ، گزشتہ کئی سالوں سے محلہ خانقاہ سے ہوکر گزر رہی دارالعلوم وقف روڈ خستہ حال ہے ، متعدد مرتبہ نگرپالیکا انتظامیہ کو اس سلسلہ میں آگاہ کیا گیا ، مگر اس طرف نگر پالیکا انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی۔ جس کے بعد لوگوں نے چندہ شروع کیا ، اب اس روڈ کی تعمیر شروع کردی گئی ہے ۔ اس کا افتتاح ریڑھا چلانے والے وسیم احمد اور ای رکشا چلانے والوں کے ہاتھوں کرایا گیا ۔ چندہ جمع کرنے کا کام سماجی کارکن صائم صدیقی نے کیا ہے، جو عیدگاہ کے نزدیک بیٹھ کر چندہ جمع کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں صائم صدیقی نے بتایا کہ اس روڈ کے لئے گزشتہ ایک ہفتہ سے چندہ جمع کرایا جارہا ہے، ایک دو روپے سے لے کر لوگ 100اور 500روپے تک لوگ چندہ کے طورپر دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جو لوگ اس کام کے لئے چندہ دے رہے ہیں ان کے نام کا اندراج رجسٹر میں کیا جارہاہے ۔ وہیں چھوٹے چھوٹے بچے اپنی گلّک توڑ کر سڑک کی تعمیر میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں نگرپالیکا ای او ڈاکٹر دھریندر کمار رائے کا کہنا ہے کہ اس روڈ کے لئے دو ٹھیکہ داروں نے ٹینڈر ڈالے تھے ، جب کہ اصول کے مطابق تین ٹھیکہ داروں کو ٹینڈر ڈالنے ہوتے ہیں ، جب کہ نگر پالیکا میں پیسہ کی کمی ہونے کی وجہ سے کئی دیگر علاقوں میں بھی سڑک کی تعمیر کا کام شروع نہیں کیاجاسکا ہے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر