اے ڈی جی پی فیاض فاروقی وقف بورڈ پنجاب کے ایڈمنسٹریٹر مقرر، سرکار کے اعتماد پر کھرا اترنے کے عزم کا اظہار۔
جالندھر: پنجاب سرکار نے اے ڈی جی پی پنجاب فیاض فاروقی کو پنجاب وقف بورڈ کاایڈمنسٹریٹر مقرر کیا ہے۔ فیاض فاروقی اس سے پہلے بھی وقف بورڈ کے ممبر رہ چکے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ بھگونت مان نے وقف بورڈ میں ہورہے کرپشن کو دورکرنے کیلئے اے ڈی جی پی پنجاب فیاض فاروقی پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں بورڈ کی ذمہ داری دی ہے۔
کیونکہ فیاض فاروقی ایک ایماندار، نڈر اور بے باک آفیسر سمجھے جاتے ہیں۔ ان کے وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر بننے سے پنجاب بھر کے عوام خاص طور پر مسلمانوں میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے۔
وہیں نمائندہ ہند سماچار مظہرعالم سے بات چیت کرتے ہوئے اے ڈی جی پی پنجاب فیاض فاروقی نے کہاکہ پنجاب سرکار نے جس یقین کے ساتھ مجھ پر بھروسہ کیا ہے اسے میں ٹوٹنے نہیں دوںگا اور سرکار کے مشن کو پورا کروںگا کیونکہ مان سرکار کا ایک ہی مشن ہے کہ پنجاب میں کورپشن کو دور کیا جائے ۔عوام کیلئے سہولتیں پیدا کی جائیں۔ فیاض فاروقی نے کہاکہ میں ایمانداری سے وقف بورڈ کے مفادات میں کام کروںگااورکورپشن سے پاک ایڈمنسٹریشن دینے کی کوشش کروںگا۔ وہیں فیاض فاروقی کے ایڈمنسٹریٹر اعلان ہونے کے ساتھ ہی مبارکباد کا سلسلہ جاری تھا۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ اے ڈی جی پی فیاض فاروقی کے سامنے وقف بورڈ میں ہوئے گھوٹالوں کی صحیح جانچ اور بورڈ کی آمدنی کو بڑھانے جیسے چنوتیاں ہوںگی۔ پنجاب سرکار نے وقف بورڈ کا گٹھن نہ کرکے فیاض فاروقی پر یقین جتاتے ہوئے انہیں اس عہدہ پر فائز کیا ہے تاکہ وقف بورڈ کی زمین پر ہورہے ناجائز قبضوں کو روکا جائے۔اس وقت فیاض فاروقی پی اے پی جالندھر میںپوسٹڈ ہیں اور پنجاب آرمڈ فورس کا کمان سنبھالے ہوئے ہیں۔
0 Comments