Latest News

پی ایم مودی کے سبب ہورہی رام مندر کی تعمیر، دیوبند پہنچے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کااظہار خیال۔

پی ایم مودی کے سبب ہورہی رام مندر کی تعمیر، دیوبند پہنچے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کا اظہار خیال۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی آج دیوبند پہنچے اور یہاں ریاستی وزیر کنور برجیش سنگھ کے ذریعہ منعقد سات روزہ رام کتھا میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ دھامی کی دیوبند آمد کے موقع پر ضلع انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر حفاظتی بندوبست کئے تھے، شام تقریباً چار بجے بذریعہ ہیلی کاپٹر دیوبند پہنچے دھامی قریب 50منٹ اسٹیٹ ہائیوے پر واقع میپلیس اکیڈمیں منعقد رام کتھا شریک رہے۔ 
اس دوران انہوں نے عقیدتمندوں سے خطاب کرتے ہوئے ہندو مذہب اور شری رام کی حیات پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعلیٰ پشکر دھامی نے مرکزکی مودی حکومت کی جم کر تعریف کی اور کہاکہ جب وہ 1999ءمیں ایودھیا گئے تھے وہاں رام للاّ کو ٹینٹ میں دیکھ کر انہیں بہت دکھ ہوا تھا لیکن آج وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی قیادت میں وہاں شاندار رام مندر کی تعمیر ہورہی ہے، جو سبھی ہندو ¿ں کے لئے فخر کی بات ہے۔ انہوں ن کہاکہ کاشی کا بھی کچھ یہی حال تھا لیکن پی ایم مودی کے سبب کاشی کی ترقی ہوئی ہے، انہوں پی ایم مود ی کے آٹھ سالہ دور اقتدار کی جم کر تعریف کی ۔ اپنے دس منٹ کے خطاب کے دوران انہوں نے زیادتر مذہبی معاملات پر ہی گفتگو کی ۔ اس دوران انہوں نے شانتنو مہاراج کا آشیروادی لیا ۔ اس سے قبل ریاستی وزیر کنور برجیش سنگھ نے دھامی کے دیوبند پہنچنے پر گلدستہ پیش کرکے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ حالانکہ اس دوران پشکر سنگھ دھامی میڈیا سے گفتگو نہیں کی اور نہ ہی انہوں سیاست کے حوالہ سے کوئی بیان دیا۔ بعدازیں وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ دہرہ دون روانہ ہوگئے۔ وزیر علیٰ کی آمدکے پیش نظر ہائیوے پر زبردست سیکوریٹی کا بندوبست کیاگیا تھا، خفیہ محکمہ کے ساتھ ساتھ اعلیٰ افسران بھی مستعد نظر آئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر