Latest News

ملائم سنگھ یادو کی طبیعت انتہائی نازک، گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال کے 'آئی سی یو' میں داخل۔

ملائم سنگھ یادو کی طبیعت انتہائی نازک، گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال کے 'آئی سی یو' میں داخل۔
گڑگائوں:  اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ انہیں علاج کے لئے گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ میدانتا اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں۔ وہ کافی عرصے سے بیمار ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ ملائم سنگھ یادو کی حالت تشویشناک ہے۔ ان کا علاج ڈاکٹر سوشیلا کٹاریہ کی نگرانی میں جاری ہے۔ وہ کافی عرصے سے بیمار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس پی سربراہ اکھلیش یادو بھی لکھنؤ سے گڑگاؤں کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ جبکہ شیو پال سنگھ یادو بھی اس وقت وہیں موجود ہیں۔خیال رہے کہ سالہ ملائم سنگھ 82 سال کے ہیں اور وہ ان کی طبیعت اس سے پہلے بھی خراب ہوئی تھی۔ اس وقت بھی انہیں گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ پیشاب میں انفیکشن کے بعد وہ لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں بھی داخل رہے تھے، جہاں کئی روز علاج کے بعد ان کی چھٹی کر دی گئی تھی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر