Latest News

آزاد ہندوستان کے پہلے ووٹر شیام سرن نیگی کا انتقال، 1951 میں ڈالا تھا پہلا ووٹ۔

نئی دہلی: آزاد ہندوستان کے پہلے ووٹر شیام سرن نیگی کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ ہماچل پردیش کے کنور میں رہنے والے نیگی کی عمر 105 سال تھی۔ انہوں نے 2 نومبر کو ہماچل اسمبلی انتخابات کے لیے بھی اپنا ووٹ ڈالا تھا۔

ان کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے، ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے ٹویٹ کیا، "آزاد ہندوستان کے پہلے ووٹر اور کنور سے تعلق رکھنے والے شیام سرن نیگی جی کے انتقال کے بارے میں سن کر دکھ ہوا۔ اپنا فرض ادا کرتے ہوئے انہوں نے 2 نومبر کو 34ویں مرتبہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا پوسٹل ووٹ ڈالا، یہ یاد ہمیشہ رہے گی۔
آزاد ہندوستان کے پہلے ووٹر کے طور پر جانے جانے والے نیگی کو ہندوستانی جمہوریت کا لیو لیجنڈ بھی کہا جاتا ہے۔ آزاد ہندوستان کے پہلے انتخابات کے دوران 25 اکتوبر 1951 کو کنور نے  پہلا ووٹ ڈالا تھا۔
بی بی سی سے بات چیت میں انہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ ’اکتوبر 1951 میں نے پہلی بار پارلیمانی الیکشن میں ووٹ ڈالا تھا، اس کے بعد میں نے ایک بھی الیکشن نہیں چھوڑا۔ میں اپنے ووٹ کی اہمیت جانتا ہوں۔ اب تو میرا جسم بھی ساتھ نہیں دے رہا لیکن خود طاقت کے باعث میں ووٹ ڈالنے جا رہا ہوں۔ شیام سرن نیگی جو پیشے کے اعتبار سے ٹیچر تھے، یکم جولائی 1917 کو پیدا ہوئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر