Latest News

اسودن گڑھوی گجرات میں عام آدمی پارٹی کے وزیراعلیٰ کے امیدوار۔ جانیں کون ہیں گڑھوی۔

احمد آباد: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے ایسودان گڑھوی کو عام آدمی پارٹی کا وزیر اعلیٰ امیدوار نامزد کیا ہے۔
کیجریوال نے احمد آباد میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے نام کا اعلان کیا۔ گڑھوی کے سامنے پارٹی کی ریاستی یونٹ کے سربراہ گوپال اٹالیہ تھے جنہوں نے پاٹیدار برادری کی تحریک میں اہم رول ادا کیا تھا۔کیجریوال کے مطابق عام آدمی پارٹی نے تقریباً 16.5 لاکھ لوگوں سے رائے شماری حاصل کرنے کے بعد اسودان کے نام کا انتخاب کیا ہے، جس میں 73 فیصد لوگوں نے انہیں بطور وزیر اعلیٰ پہلی پسند قرار دیا۔ 
دراصل، 29 اکتوبر کو کیجریوال نے عوام سے اپیل کی تھی کہ ایس ایم ایس، واٹس ایپ، وائس میل اور ای میل کے ذریعے پارٹی سے رابطہ کرکے یہ بتائیں کہ ریاست میں پارٹی کا وزیر اعلیٰ کا امیدوار کون ہونا چاہیے۔

اسودن گڑھوی کی پیدائش 10 جنوری 1982 کو جام نگر ضلع کے گاؤں پپلیا میں ایک سادہ گھرانے میں ہوئی تھی۔ ان کے والد کھیراج بھائی ایک کسان ہیں اور پورا خاندان بھی کھیتی باڑی سے وابستہ ہے۔ ان کا تعلق دیگر پسماندہ ذاتوں سے ہے، جو ریاست کی آبادی کا 48 فیصد ہیں۔ اسودن گڑھوی صحافی بھی ہیں اور گجرات کے مقبول ٹی وی اینکر رہ چکے ہیں۔ وہ جون 2021 میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ اسودن گڑھوی اس وقت عآپ کے قومی جوائنٹ جنرل سکریٹری ہیں اور پارٹی کی قومی ایگزیکٹو کے رکن بھی ہیں۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کل گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔ 182 سیٹوں والی اسمبلی کے انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے کے تحت یکم دسمبر اور دوسرے مرحلے میں 5 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جبکہ ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج کے ساتھ 8 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر