Latest News

انتظامیہ انصاف سے کام لے مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا برتاؤ نہ کرے، رام پور میں لائوڈ اسپیکر معاملہ میں امام محبوب علی کا انتظامیہ کو انتباہ۔

رام پور: صدّام حسین فیضی۔
امامِ شہر مفتی محبوب علی نے پریس کو جاری ایک بیان میں کہاہے کہ اس وقت رام پور ضلع انتظامیہ مساجد پر صرف ایک لاؤڈ اسپیکر لگائے رہنے اور اس کی آواز کو کم رکھنے یعنی مسجد میں ہی آواز کو باقی رکھنے کی مہم چلا رہی ہے جب کہ مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کا مقصود محلہ یا بستی کے مسلمانوں کو نماز کے لئے مطلع کرنا اور دعوت دینا ہوتا ہے ۔جب لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ اذان کی آواز محلہ اور بستی میں ہی نہیں پہنچے گی تولائوڈ اسپیکر کا مقصد ہی ختم ہو جائے گا۔ دوسرے یہ کہ ہمارے وطنی بھائی جب کوئی جلوس وغیرہ نکالتے ہیں تو زور دار لاؤڈاسپیکر اور ڈی جے کا استعمال کرتے ہیںجس کی جھنک اور دھماکہ سے کمزور دل آدمی مربھی سکتا ہے اور بیمار بھی ہوسکتا ہے لیکن ضلع انتظامیہ کی اس کے خلاف کوئی مہم نہیں ہے۔نیزیہ کہ یہ مہم صرف ضلع رام پور کے لئے ہی کیوں ہے باقی اضلاع میں کوئی مہم اس طرح سنائی ودکھائی نہیں دیتی ہے۔ افسوس کا مقام ہے کہ اہالیان را م پورکے لئے انتظامیہ کا یہ سوتیلا برتاؤ کب تک جاری رہے گا۔انہوںنے کہاہے کہ میں بحیثیت شہر امام ضلع انتظامیہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ انصاف سے کام لے اوررام پور کے مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا برتاؤ نہ کرے۔اخبارات میںلگاتار پڑھ رہا ہوں کہ بے قصور مسلمان نوجوانوں کو پولیس گرفتار کر رہی ہے اور ان پر عموماً گینگسٹر کے مقدمات لگا رہی ہے یہ انتہائی ظلم اور شرمناک بات ہے۔ پولیس کا کام انصاف کرنا اور ظلم کو روکنا ہے نہ کہ خود ظلم اور نا انصافی کرنا۔ اس لئے میں ضلع انتظامیہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ کوئی ایسا کام نہ کرے جس سے نا انصافی ظاہر ہو اور مسلمان مایوسی کا احساس کریں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر