سہارنپور: سہارنپور میں ایڈیشنل سیشن اینڈ اسپیشل جج (پوکسو ایکٹ) کلپنا پانڈے نے نابالغ کو اغوا کرکے اس سے شادی کرنے کے ملزم کو 10 سال قید اور چالیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ملزم راشد گاؤں یعقوب پور کھیڑا افغان کا رہائشی ہے۔
اے ڈی جی سی میگھراج سینی نے بتایا کہ 27 دسمبر 2013 کو کھتولی گاؤں کے رہنے والے ایک شخص نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ناگل میں رپورٹ درج کرائی تھی۔ الزام تھا کہ اس کی 16 سالہ بیٹی کو اس کی دوسری بیوی کے بھائی راشد نے ورغلا کر زبردستی شادی کر لی۔
پولیس نے راشد کے خلاف اغوا، عصمت دری، 3/4 POCSO ایکٹ میں چارج شیٹ پیش کی۔ سماعت کے بعد، شواہد اور گواہوں کی بنیاد پر، ایڈیشنل سیشن اور خصوصی جج (POCSO ایکٹ) نے راشد کو اغوا اور 3/4 POCSO ایکٹ کا قصوروار ٹھہرایا اور اسے دس سال کی قید و چالیس ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی۔
سمیر چودھری۔
0 Comments