Latest News

سہارنپور میں خاتون کو باتوں میں الجھا کر سات ماہ کا بچہ چھین کر نوجوان فرار۔

سہارنپور: اترپردیش کے سہارنپور میں ایک خاتون سے 7 ماہ کے بچے کو چھیننے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ وہاں موجود سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔ خاتون کی شکایت کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت شروع کردی ہے۔
یہ معاملہ صدر بازار علاقہ کے کھیمکا سدن کے قریب کا ہے۔ معلومات کے مطابق حنا نامی خاتون ایک گھر کے باہر بیٹھی تھی۔ اسی دوران رات 12 بجے کے قریب ایک شخص خاتون کے پاس آیا۔ حنا نے بھوک کا حوالہ دیتے ہوئے نوجوان سے کچھ پیسے مانگے۔ نوجوان نے پہلے مدد کے نام پر خاتون کو دس روپے دئیے۔ پھر اس نے حنا کو دیر تک اپنی باتوں میں الجھا رکھا۔ اس کے بعد موقع دیکھ کر نوجوان نے سات ماہ کے بچے کو حنا کی گود سے چھین لیا اور فرار ہو گیا۔
حنا کافی دور تک نوجوان کا پیچھا کرتی رہی تاہم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم فرار ہو گیا۔ خاتون نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے آس پاس کے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا جس کے دوران یہ پورا واقعہ ایک کیمرے میں قید ہوگیا۔ جس کے بعد پولیس نے فوٹیج کی مدد سے تفتیش شروع کردی۔ دوسری جانب حنا کا رورو کر برا حال ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر