نئی دہلی: جسٹس ڈی وائی (دھننجیا یشونت) چندرچوڑ نے بھارت کے 50 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ 2 سال تک سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔
جسٹس چندرچوڑ کی حلف برداری کی تقریب راشٹر پتی بھون میں ہوئی جہاں صدر دروپدی مرمو نے جسٹس چندرچوڑ کو 50 ویں چیف جسٹس کا حلف دلایا۔
سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس چندرچوڑ کا کہنا تھا کہ میری ترجیحات عام شہری کی خدمت کرنا اور انصاف فراہم کرنا ہے، میرے الفاظ نہیں میرا کام بولے گا۔
جسٹس دھننجیا آنجہانی جسٹس وائی وی چندرچوڑ کے صاحبزادے ہیں، جسٹس وائی وی چندرچوڑ ملک کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے چیف جسٹس تھے جو 7 سال تک اس اعلیٰ عہدے پر رہے۔
سمیر چودھری۔
0 Comments