Latest News

اعظم خان کو راحت: سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے رام پور کے ضمنی الیکشن پر لگائی روک۔

نئی دہلی/لکھنؤ: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر رام پور اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخابات پر روک لگا دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر اگلے احکامات تک روک لگا دی ہے۔ یہ نوٹیفکیشن 10 نومبر کو جاری ہونے والا تھا۔ جس کو بدھ کو سپریم کورٹ کے حکم پر فی الحال ملتوی کردیا گیا ہیں۔
بتادیں کہ رام پور کے سابق ایم ایل اے اعظم خان کو اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ایم پی ایم ایل اے عدالت نے تین سال کی سزا سنائے جانے کے بعد اسمبلی سکریٹریٹ نے رام پور اسمبلی سیٹ کو خالی ہونے کے احکامات جاری کیے تھے۔
اس اسمبلی سیٹ کے خالی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن 10 نومبر کو اس سیٹ پر ضمنی انتخابات کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے والا تھا۔ اس کے لیے الیکشن کمیشن نے 17 نومبر تک کاغذات نامزدگی داخل کرنے اور 5 دسمبر کو ووٹنگ اور 8 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی کا وقت تجویز کیا تھا۔ 
اس سلسلے میں ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر اجے شکلا نے کہا کہ اعظم خان بمقابلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے معاملے میں سپریم کورٹ نے ضمنی انتخابات کے نوٹیفکیشن کے جاری کرنے پر روک لگانے کا حکم دیا ہے اور الیکشن کا نوٹیفکیشن کو سپریم کورٹ کے حکم پر اگلے احکامات تک روک لگا دی ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر